وزیراعظم شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات، یورپی ممالک میں پاکستانیوں کیلئے ورک پرمٹ پر پیشرفت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں بین الاقوامی سطح پر ہونے والے وزرائے داخلہ اجلاسوں اور پاکستانیوں کے لیے قانونی مواقع سے متعلق پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت سے آگاہ کیا۔ اس اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پولینڈ میں ہونے والے چھ فریقی اجلاس میں بھی انہوں نے شرکت کی، جس میں پاکستان اور پولینڈ کے علاوہ لیٹویا، فن لینڈ، ایسٹونیا اور لیتھوانیا کے وزرائے داخلہ شریک تھے۔
شہباز شریف سے محسن نقوی کی ملاقات میں وزیر داخلہ نے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں اجلاسوں میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجراء پر اتفاق کیا ہے، جس سے بیرون ملک روزگار کے مواقع میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزرائے داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے بارے میں بریفنگ دی جس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزرائے داخلہ شریک ہوئے۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم… pic.twitter.com/Oa0QGSFF9P
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 1, 2026