وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر مبارکباد
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارک باد، توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنا ملکی معاشی استحکام کے لیے ناگزیر

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے اسے ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کے امور سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے تیل و گیس کے شعبے کے مستقبل کے روڈمیپ اور جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں تیل و گیس کے مقامی ذخائر کی تلاش اور دریافت حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ اس سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر خرچ ہونے والا قیمتی زرِ مبادلہ بچایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں خود کفالت حاصل کرنا ملکی معاشی استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے ناشپا بلاک میں خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت کرنے پر او جی ڈی سی ایل اور متعلقہ اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں موجود صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اجلاس میں دی گئی بریفنگ کے مطابق ضلع کوہاٹ کے ناشپا بلاک سے یومیہ تقریباً 4100 بیرل تیل حاصل کیا جا سکے گا، جو ملکی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ رواں سردیوں میں گھریلو صارفین کو گزشتہ سال کی نسبت بہتر پریشر کے ساتھ گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان سے متعلق 18ویں نیشنل ورکشاپ سے خطاب
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جی ایچ کیو میں 18ویں نیشنل ورکشاپ آن بلوچستان کے شرکاء سے گفتگو کی

وزیراعظم نے تیل و گیس کی سپلائی چین کو درآمد سے لے کر صارف تک مکمل طور پر ڈیجیٹائز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے نہ صرف شفافیت بڑھے گی بلکہ اسمگلنگ جیسے مسائل پر بھی قابو پایا جا سکے گا، جس سے قومی خزانے کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ آر ایل این جی کنکشنز پر تیزی سے کام جاری ہے اور جون 2026 تک 3 لاکھ 50 ہزار کنکشنز فراہم کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ شیوا گیس فیلڈ اور بٹانی گیس فیلڈ کے لیے پائپ لائنز کو کمیشن کیا جا چکا ہے، جبکہ کوٹ پالک گیس فیلڈ سے پائپ لائن بچھانے کا کام بھی تیزی سے جاری ہے۔

وزیراعظم خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر مبارک باد کے ساتھ ساتھ ہدایت کی کہ توانائی کے تمام منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مربوط حکمت عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت توانائی کے شعبے میں اصلاحات کے ذریعے پائیدار ترقی کے حصول کے لیے بھرپور اقدامات جاری رکھے گی۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]