ایل پی جی مزید مہنگی، گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 58 روپے سے زائد اضافہ

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان کے توانائی شعبے پر بھی پڑنے لگے ہیں۔ اوگرا نے جون 2026 کیلئے ایل پی جی کی قیمت میں 4.95 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 11.8 کلوگرام گھریلو سلنڈر 58 روپے 51 پیسے مہنگا ہوگیا۔
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کی سبسڈی برقرار رہے گی، اویس لغاری
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے واضح کیا ہے کہ 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے مستحق صارفین کی سبسڈی ختم نہیں کی جا رہی۔ صارفین کے میٹرز کو QR کوڈ سے منسلک کیا جائے گا تاکہ مستحق افراد کی درست نشاندہی کی جا سکے۔ حکومت کے مطابق توانائی اصلاحات، آئی پی پیز معاہدوں پر نظرثانی اور ڈسکوز نقصانات میں کمی سے اربوں روپے کی بچت ہوئی ہے۔
او جی ڈی سی ایل تیل پیداوار میں بڑا اضافہ، پاکستان میں 17 سال کے ذخائر موجود

او جی ڈی سی ایل کے ایم ڈی احمد حیات لک نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیل کی پیداوار 32 ہزار بیرل سے بڑھ کر 41 ہزار بیرل یومیہ ہوگئی جبکہ ملک میں 17 سال کیلئے تیل و گیس کے وافر ذخائر موجود ہیں۔
کوہاٹ میں گیس کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے خوشخبری

کوہاٹ کے ٹال بلاک سے یومیہ 1.58 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی دریافت نے پاکستان کے توانائی شعبے میں نئی امید پیدا کر دی، پی پی ایل کے مطابق مستقبل میں مزید ذخائر ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف کی خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارک باد

وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں ناشپا بلاک میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کے مقامی وسائل کی دریافت سے درآمدی بل میں نمایاں کمی ممکن ہوگی۔ اجلاس میں او جی ڈی سی ایل نے یومیہ 4100 بیرل تیل کی پیداوار سے آگاہ کیا جبکہ سپلائی چین کی ڈیجیٹائزیشن اور آر ایل این جی منصوبوں پر پیش رفت پر بھی بریفنگ دی گئی۔
گیس کی قیمتوں میں کمی کے بجائے اوگرا کا 7.14 فیصد تک اضافہ منظور

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں کمی کے بجائے 7.14 فیصد تک اضافہ منظور کیا، سوئی سدرن اور سوئی ناردرن کے نرخ مزید بڑھ گئے، شارٹ فال ایڈجسٹمنٹ بھی شامل۔