اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی، دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

اسلام آباددارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی کی منظوری
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کے لیے قانون سازی، دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ملتوی، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ

اسلام آباد : وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے قانون سازی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر ملتوی ہو گئے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ قانون میں ترمیم کے لیے آرڈیننس لانے کا فیصلہ کیا گیا، جس کے تحت اسلام آباد میں بلدیاتی وارڈز کی تعداد بڑھائی جائے گی۔

اجلاس میں چیف کمشنر اسلام آباد دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، جبکہ کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 اور 30 دسمبر کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) آرڈیننس 2025 سے متعلق کارروائی کی بھی منظوری دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف خیبرپختونخوا میں تیل و گیس کے بڑے ذخائر کی دریافت پر مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پیٹرولیم ڈویژن کا اجلاس، ناشپا بلاک میں تیل و گیس کی دریافت پر بریفنگ

وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 26 اگست کے اجلاس کے فیصلوں اور آف گرڈ لیوی سے متعلق بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے فیصلے کی بھی توثیق کی۔

اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پی آئی اے کے 75 فیصد شیئرز کی نجکاری شفاف طریقے سے مکمل کی گئی اور یہ خسارے کا شکار ریاستی اداروں کی نجکاری کے حکومتی عزم کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں جی ڈی پی میں اضافہ معاشی استحکام کی علامت ہے۔

وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے حالیہ ملاقاتوں اور رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں سے دوطرفہ معاشی اور اسٹریٹجک تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]