خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک، وزیرِ اعظم کی کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں دو الگ الگ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 24 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کارروائیاں ضلع اورکزئی اور ضلع خیبر میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر کی گئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع اورکزئی میں آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی ضلع خیبر میں کی گئی جہاں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران مزید 10 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دونوں کارروائیوں میں خوارج کے ٹھکانوں کو درست نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے علاقوں میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہیں جبکہ بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ترجمان نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت “عزمِ استحکام” مہم پوری شدت کے ساتھ جاری ہے۔
دریں اثنا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی اور پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
🚨#ISPR 24 Terrorists Eliminated
Rawalpindi, 06 February, 2026
On 4-5 February 2026, twenty four khwarij belonging to #India Proxy Fitna al Khwarij were killed in two separate engagements in Khyber Pakhtunkhwa Province, #Pakistan
On reported presence of khwarij, an… pic.twitter.com/6ApyO1NEB4
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) February 6, 2026