افغان رجیم پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 331 جنگجو ہلاک،500 خوارج زخمی، آپریشن غضب للحق جاری

پاکستانی فضائی کارروائی میں افغان طالبان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، آپریشن غضب للحق جاری
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

افغان رجیم پر پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی، 331 جنگجو ہلاک، آپریشن غضب للحق جاری

افغان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان نے مؤثر اور بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں جنگجو ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آپریشن “غضب للحق” کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 331 کارندے ہلاک جبکہ 500 خوارج زخمی ہوئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی اہم پریس بریفنگ اور سیکیورٹی صورتحال
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے مزید بتایا کہ آپریشن غضب للحق جاری اس دوران افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں تباہ کی گئیں جبکہ پاکستانی فورسز نے 22 چیک پوسٹوں پر قبضہ بھی کر لیا۔ اس کے علاوہ دشمن کے 163 ٹینک اور گاڑیاں تباہ کی گئیں اور افغانستان میں 37 مختلف مقامات کو فضائی کارروائی میں نشانہ بنایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے قلعہ سیف اللہ سیکٹر میں دشمن کی اہم پوسٹ کو مکمل طور پر تباہ کر دیا جبکہ میرانشاہ کے قریب ایک اہم پوسٹ ٹاور کو بھی انتہائی مہارت سے نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ کارروائیاں مکمل احتیاط کے ساتھ کی جا رہی ہیں اور کسی بھی شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا جا رہا۔

ذرائع کے مطابق افغان طالبان کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے اور اس وقت تکآپریشن غضب للحق جاری رہے گا جب تک تمام اہداف حاصل نہیں کر لیے جاتے۔

دوسری جانب پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر پشاور سمیت سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے، جبکہ غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کے خلاف کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]