جی ایچ کیو میں لیبیا کے فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات ، سیکیورٹی تعاون پر گفتگو۔

راولپنڈی (آئی ایس پی آر) : لیبیا کی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر اور ڈپٹی کمانڈر اِن چیف لیفٹیننٹ جنرل صدام خلیفہ حفتر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ابو القاسم حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس میں بالخصوص دونوں ممالک کے خطوں کی سیکیورٹی صورتحال اور پیشہ ورانہ عسکری تعاون پر گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور لیبیا کی مسلح افواج کے درمیان روابط اور تعاون کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے لیبیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے لیبیا میں امن، استحکام اور ادارہ جاتی ترقی کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔
ابو القاسم حفتر کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں منعقد ہوئی جو پاکستان اور لیبیا کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔
اس سے قبل نور خان ایئر بیس پر آمد کے موقع پر فیلڈ مارشل خلیفہ ابو القاسم حفتر کا استقبال فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کیا۔ لیبیائی وفد نے جی ایچ کیو میں شہدا کی یادگار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھا کر شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
#ISPR
Rawalpindi, 02 February, 2026
Field Marshal Khalifa Abu-al-Qasim Haftar, Commander-in-Chief of the Libyan Arab Armed Forces, along with H.E. Dr. Osama Saad Hammad, Prime Minister of the Government of Libya, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, COAS & CDF,… pic.twitter.com/MrmAGjNPPh
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) February 2, 2026