کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا طوفانی سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز 100 انڈیکس 2,285 پوائنٹس کے بڑے اضافے کے ساتھ 138,665 کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
کاروبار کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 138,943 کی بلند ترین سطح تک بھی پہنچا۔ آج مارکیٹ میں 78 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 39.75 ارب روپے رہی، جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 204 ارب روپے کے اضافے سے 16,617 ارب روپے ہو گئی۔
منگل کو بھی انڈیکس 1,225 پوائنٹس اضافے سے 137,727 کی سطح پر پہنچا تھا، ماہرین کے مطابق سرمایہ کاروں کا اعتماد بلند سطح پر ہے۔