پاکستان کی سفارتی کامیابی، امریکا اور ایران میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع

پاکستان کی سفارتی کوششوں سے امریکا اور ایران میں جنگ بندی
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان کی سفارتی کامیابی، امریکا اور ایران میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے جہاز گزرنا شروع

پاکستان کی سفارتی کوششیں کامیاب ہو گئیں اور امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی جنگ بندی پر عملدرآمد شروع ہو گیا، جبکہ آبنائے ہرمز سے پہلا بحری جہاز بھی گزر گیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق امریکا اور ایران میں جنگ بندی کے اعلان کے بعد پہلا بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرا، جسے خطے میں کشیدگی میں کمی کی اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹرمپ کا دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کیا کہ وہ دو ہفتوں کیلئے ایران پر حملے معطل کر رہے ہیں۔

امریکی صدر نے لکھا کہ یہ فیصلہ شہباز شریف اور عاصم منیر سے ہونے والی گفتگو کے بعد کیا گیا۔

ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں کہا:

"پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے گفتگو کے بعد ایران پر بمباری دو ہفتوں کیلئے معطل کر رہا ہوں۔”

پاکستان سعودی عرب یکجہتی شہباز شریف محمد بن سلمان رابطہ
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا اور ایران میں جنگ بندی دو طرفہ ہو گی۔

ایران نے بھی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر دی

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر ایران پر حملے روکے گئے تو ایران بھی اپنی دفاعی کارروائیاں روک دے گا۔

انہوں نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

اسلام آباد میں مذاکرات کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے اسلام آباد میں امن مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش قبول کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق 10 اپریل کو امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات ہوں گے ،مذاکرات پاکستان کی میزبانی میں ہوں گے
آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے پر اتفاق

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق

دو ہفتوں کیلئے آبنائے ہرمز کھول دی جائے گی بحری جہازوں کو ایرانی فوج سے رابطے کے بعد گزرنے کی اجازت ہو گی

ماہرین کے مطابق اعتماد بحال ہونے میں وقت لگے گا جبکہ ابتدائی طور پر محدود بحری جہاز گزرنے کا امکان ہے۔

پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی

واضح رہے کہ پاکستان کی تجویز پر امریکا اور ایران نے جنگ بندی قبول کی، دو ہفتوں کیلئے حملے روک دیے گئے، براہ راست مذاکرات پر اتفاق ہو گی۔

ماہرین کے مطابق امریکا اور ایران میں جنگ بندی خطے میں امن کیلئے بڑی سفارتی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]