ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت

ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

ترکی میں پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ، ترک صدر اردوان کی شرکت،، انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور افسران و جوانوں سے ملاقات

استنبول: پاکستان نیوی کے دوسرے جدید ملگم (MILGEM) کلاس جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ کی تقریب ترکی کے استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان تھے، جو پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ اور اسٹریٹجک تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

تقریب میں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، این آئی، این آئی (ایم) سمیت دونوں ممالک کے سینئر عسکری و سرکاری حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان اور ترکی کے تعلقات کو مثالی قرار دیا اور مستقبل میں دفاعی پیداوار اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں باہمی تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے دفاعی میدان میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے ایم/ایس اے ایس ایف اے ٹی (ASFAT)، استنبول نیول شپ یارڈ اور منصوبے میں شامل تمام او ای ایمز (OEMs) کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور انتھک محنت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی اور ترک بحری افواج کے درمیان بڑھتا ہوا تعاون نہ صرف دفاعی تعلقات کو مضبوط بنا رہا ہے بلکہ خطے میں بحری سلامتی کے فروغ میں بھی اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان بحری تعاون ایک دیرینہ، قابلِ اعتماد اور مضبوط اسٹریٹجک شراکت داری کا مظہر ہے۔

صدر آصف زرداری عراق کے چار روزہ دورہ پر بغداد پہنچ گئے
صدرِ مملکت آصف علی زرداری عراق کے سرکاری دورے پر بغداد پہنچنے پر عراقی حکام سے مصافحہ کر رہے ہیں

کمیشننگ تقریب کے بعد ترک صدر اردوان نے پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور انہوں نے جہاز کے افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک صدر اور نیول چیف کے درمیان علاقائی بحری سلامتی اور مستقبل میں مشترکہ بحری اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔

ملگم کلاس پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر جدید ترین سطحی جنگی پلیٹ فارمز میں شمار ہوتے ہیں۔ یہ جہاز جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز، جدید ہتھیاروں اور جدید سینسرز سے لیس ہیں، جو پاکستان نیوی کی دفاعی اور آپریشنل صلاحیتوں میں نمایاں اضافہ کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے لیے چار ملگم کلاس جہازوں کی تعمیر کا معاہدہ 2018 میں وزارتِ دفاعی پیداوار پاکستان اور ترکی کی کمپنی ایس ایف اے ٹی (ASFAT) کے درمیان طے پایا تھا، جس کے تحت دو جہاز ترکی میں جبکہ دو جہاز پاکستان میں تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان نیوی کے جدید جنگی جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ ترکی میں تعمیر ہونے والے دونوں جہازوں کی تکمیل کی علامت ہے۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]