پی ٹی آئی قیادت کا اپنے2 سینیٹرز سے رابطہ منقطع، 2 سینیٹرز سیف اللہ ابڑو اور فیصل سلیم الرحمان سے کئی روز سے کوئی رابطہ نہیں
اسلام آباد (رئیس الاخبار) — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی حلقوں میں بے چینی بڑھ گئی ہے، کیونکہ پارٹی قیادت کا اپنے دو اہم سینیٹرز سیف اللہ ابڑو اور فیصل سلیم الرحمان سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، سینیٹر سیف اللہ ابڑو (سندھ) اور سینیٹر فیصل سلیم الرحمان (خیبر پختونخوا) سے کئی روز سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے باوجود پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے جمع نہیں کرائے تھے، جس کے باعث پارٹی قیادت ان سے ناخوش ہے۔
اسی طرح، سینیٹر فیصل سلیم الرحمان بھی ماضی میں 26ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پارٹی رابطوں سے غائب رہے تھے، جس سے پارٹی نظم و ضبط سے متعلق سوالات اٹھائے گئے تھے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق، قیادت نے دونوں سینیٹرز سیف اللہ ابڑو اور فیصل سلیم الرحمان سے وضاحت طلب کرنے اور ان کی سیاسی وابستگی کے بارے میں رپورٹ تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب پی ٹی آئی پارلیمنٹ میں اپنی تنظیمِ نو اور آئندہ قانون سازی کے حوالے سے حکمتِ عملی طے کر رہی ہے۔
Senator Saif ullah abro is sitting in the house right now pic.twitter.com/4kpkok3IGU
— Shakir Abbasi (@ShakirAbbasi22) November 10, 2025











Comments 1