“مریم کو بتائیں” پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا آغاز، 10 ہزار اور 13 ہزار روپے امداد کا اعلان

رمضان ریلیف پیکیج 2026 کے افتتاح کی تقریب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

“مریم کو بتائیں” پروگرام اور رمضان ریلیف پیکیج 2026 کا آغاز، 10 ہزار اور 13 ہزار روپے امداد کا اعلان، رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع

مریم نواز نے رمضان المبارک میں مستحق افراد کے لیے نیا فلاحی پروگرام “مریم کو بتائیں” شروع کرنے کا اعلان کردیا، جس کے تحت 24 گھنٹوں کے اندر 10 ہزار روپے تک مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ X پر جاری پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پروگرام کا آغاز یکم رمضان سے ہوگا۔ مستحق افراد ہیلپ لائن 1000 پر کال کرکے یا ویب پورٹل / موبائل ایپ کے ذریعے شناختی کارڈ نمبر جمع کرا کے درخواست دے سکیں گے۔

وزیراعلیٰ کے مطابق جو افراد پہلے سے PSER سسٹم میں رجسٹرڈ ہیں، انہیں 24 گھنٹوں میں امداد مل جائے گی، جبکہ غیر رجسٹرڈ افراد کی چار روز میں تصدیق مکمل کی جائے گی۔

وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکیج 2026

دوسری جانب شہباز شریف نے 38 ارب روپے کے حجم پر مشتمل “رمضان ریلیف پیکیج 2026” کا افتتاح کردیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی شیخ طحنون بن زاید النہیان سے ملاقات
پاکستان اور یو اے ای قیادت کے درمیان سکیورٹی اور معاشی تعاون پر گفتگو

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اعلان کیا کہ ملک بھر کے ایک کروڑ 21 لاکھ مستحق خاندانوں کو فی خاندان 13 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے۔ رقوم کی منتقلی ڈیجیٹل والٹس اور بینک اکاؤنٹس کے ذریعے کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ:

21 لاکھ ایسے خاندانوں کو بھی ادائیگی کی جائے گی جو کسی سرکاری کفالت پروگرام کا حصہ نہیں۔

پہلے سے زیر کفالت ایک کروڑ خاندانوں کے لیے 10 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

مجموعی طور پر 6 کروڑ افراد اس پیکیج سے مستفید ہوں گے۔

پیکیج پر عملدرآمد کی نگرانی کے لیے وفاقی وزراء پر مشتمل کمیٹی قائم کی گئی ہے جبکہ عوامی شکایات کے لیے ہیلپ لائن 9999 قائم کی گئی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے سیکریٹری عامر علی نے بتایا کہ گزشتہ سال فی خاندان 5 ہزار روپے دیے گئے تھے، تاہم اس سال وزیراعظم کی ہدایت پر رقم بڑھا کر 13 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔

رمضان 2026 کب شروع ہوگا؟

اگر شعبان 29 دن کا ہوا تو پاکستان میں رمضان کا آغاز 19 فروری 2026 کو متوقع ہے، جبکہ 30 دن ہونے کی صورت میں پہلا روزہ 20 فروری کو ہوگا۔ حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]