شہباز شریف کا دورہ روس منسوخ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب

شہباز شریف کا روس کا دورہ منسوخ، سکیورٹی اجلاس طلب
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

شہباز شریف کا دورہ روس منسوخ، خطے کی سکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب، پاکستان نے روسی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ دورہ ممکن نہیں

اسلام آباد: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ علاقائی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنا دورہ ماسکو منسوخ کردیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے روس کے دورے پر اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ جانا تھا، تاہم ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کے باعث یہ دورہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ پاکستان نے روسی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کردیا ہے کہ موجودہ حالات میں شہباز شریف کا دورہ روس ممکن نہیں۔

کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر احتجاج اور پولیس جھڑپ
کراچی میں امریکی قونصل خانے کے باہر مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم

دوسری جانب وزیراعظم نے ملک کی موجودہ سکیورٹی صورتحال اور خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ایک اہم اور اعلیٰ سطح کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں اعلیٰ عسکری قیادت اور انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان شرکت کریں گے، جہاں افغانستان اور ایران سمیت خطے کے دیگر ممالک کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران پاکستان کی خارجہ پالیسی، قومی سلامتی اور موجودہ علاقائی تغیرات کے تناظر میں اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں کے لیے پاکستان کے سرکاری مؤقف اور حکمت عملی کے حوالے سے اہم گائیڈ لائنز بھی مرتب کی جائیں گی۔

مزید برآں اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ ایران کے سپریم لیڈر کی آخری رسومات میں پاکستان کی نمائندگی کس سطح پر کی جائے گی۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]