وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف چند گھنٹوں کے ہنگامی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے جہاں وہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم جدہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے رائل ٹرمینل پر پہنچے جہاں مکہ ریجن کے ڈپٹی گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور دیگر سفارتی عملہ بھی موجود تھا۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم سعودی عرب میں چند گھنٹے قیام کریں گے اور اس دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کے درمیان ملاقات میں خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی کی صورتحال اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر بھی گفتگو ہوگی۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب سے سفارتی میدان میں پاکستان کا مثبت کردار واضح ہو رہا ہے اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی دورے پر سعودی عرب پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی مشاورت اور خطے میں امن و سلامتی سے متعلق سفارتی رابطوں کا اہم حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے، جنگ بندی، مذاکرات اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔
🇵🇰 SHEHBAZ SHARIF HAS ARRIVED IN 🇸🇦 SAUDI ARABIA.pic.twitter.com/rQROxjX4YM
— Asad Nasir (@asadnasir2000) March 12, 2026