وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورتحال، امن و استحکام اور سفارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری بیان کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کی وزیراعظم ہاؤس آمد پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دفتر میں سعودی وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا۔

شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گفتگو کی گئی۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کی تھی۔ پاکستان دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں خطے اور عالمی سطح پر بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک نے خطے میں امن، سلامتی اور استحکام کے فروغ کے لیے مکالمے، سفارتکاری اور مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی میزبانی میں سعودی عرب، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے اہم مذاکرات بھی جاری ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق یہ ملاقاتیں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے قیام کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ سفارتی سرگرمیاں پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کی عکاسی کرتی ہیں اور ان ملاقاتوں سے خطے میں کشیدگی کم ہونے اور مذاکرات کے امکانات مضبوط ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔
پاکستان میں خطے کے قیام امن کیلئے وزراءِ خارجہ کا اجلاس
سعودی عر ب کے وزیر خارجہ کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد
سعودی عرب کے وزیرِ خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود وزیرِ اعظم ہاؤس آمد پر وزیر اعظم معاون خصوصی برائے امور خارجہ سید طارق فاطمی نے استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے اپنے دفتر… pic.twitter.com/R88xQL9o1r
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) March 29, 2026