تمام رکاوٹوں کے باوجود کراچی جلسہ ہر صورت ہوگا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا اعلان، وہ بلدیہ ٹاؤن جا رہے ہیں، جہاں سے بنارس چوک، گولیمار اور گرومندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے
کراچی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے واضح کیا ہے کہ کراچی میں تمام رکاوٹوں کے باوجود جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ ریلی کی صورت میں باغ جناح پہنچ رہے ہیں اور عوام سے اپیل ہے کہ جلسہ گاہ پہنچیں۔
سہیل آفریدی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ سندھ کے عوام نے ان کا پُرجوش استقبال کیا اور عزت دی، تاہم سندھ حکومت نے اجرک اور ٹوپی کی لاج نہیں رکھی۔ ان کا کہنا تھا کہ باغ جناح جانے اور آنے والے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں، جو جمہوری اقدار کے خلاف ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ آج کراچی کی تاریخ کا بڑا جلسہ ہوگا اور اسے روکنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے، لیکن کراچی جلسہ ضرور ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ بلدیہ ٹاؤن جا رہے ہیں، جہاں سے بنارس چوک، گولیمار اور گرومندر سے ہوتے ہوئے مزار قائد پہنچیں گے۔
انہوں نے کراچی کے مختلف علاقوں میں موجود کارکنوں اور حامیوں کو ہدایت کی کہ وہ ریلی میں شامل ہوں اور مزار قائد پر جلسہ گاہ پہنچیں۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے میڈیا کی گاڑی پر حملے اور پتھراؤ کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ایسٹ ابتدائی پولیس ایکشن کی تفصیلات فراہم کریں اور شرپسند عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ جدید مانیٹرنگ نظام کے ذریعے شرپسندوں کی نشاندہی کر کے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور کسی کو بھی امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
KP Chief Minister Sohail Afridi says they have set off for the rally. Despite all obstacles, Karachi will witness a historic jalsa today, Insha'Allah.
The convoy will pass through Baldia, Keamari, Banaras Chowk, Golimar, and Guru Mandir before reaching Mazar-e-Quaid. People… pic.twitter.com/zTwGMZhpD2
— PTI Canada Official (@PTIOfficialCA) January 11, 2026