کراچی: سونے کی قیمت میں تین روزہ مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے پر آ گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کی کمی کے بعد 3365 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔