جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی، ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ

مارکو یانسن کی شاندار بولنگ، بھارت کو عبرتناک شکست میں اہم کردار
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

جنوبی افریقا نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی، ٹی 20 ورلڈکپ میں بڑا اپ سیٹ، 188 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر

ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جنوبی افریقا کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کرکٹ ٹیم کو یکطرفہ مقابلے کے بعد عبرتناک شکست دے دی۔

آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل پی ایس ایل 11 میں حیدرآباد کنگز مین کی نمائندگی کریں گے۔
گلین میکسویل کا پی ایس ایل 11 میں شمولیت کا اعلان

نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 188 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم صرف 111 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی جانب سے بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، جہاں ایشان کشن صفر، تلک ورما ایک، واشنگٹن سندر 11، ابھیشیک شرما 15 اور کپتان سوریا کمار یادیو 18 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شیوَم دوبے 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقا کی جانب سے مارکو یانسن نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ کیشو مہاراج نے ایک ہی اوور میں 3 وکٹیں حاصل کر کے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ بھارت کے لیے جسپریت بمرا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ ڈیوڈ ملر 63 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 45 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان ایڈن مارکرم 4، کوئنٹن ڈی کوک 6، رائن ریکلٹن 7، مارکو یانسن 2 اور کوربن بوش 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آخر میں ٹرسٹن اسٹبس 44 رنز اور کاگیسو ربادا صفر رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت کو عبرتناک شکست جنوبی افریقا کے لیے سپر ایٹ مرحلے میں نہایت اہم ثابت ہوئی، جبکہ بھارت کو عبرتناک شکست کے بعد شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]