‫9 مئی ویڈیوز تصدیق، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت اہم شخصیات کی موجودگی ثابت‬

9 مئی ویڈیوز تصدیق

9 مئی ویڈیوز تصدیق کا مرحلہ مکمل ہوگیا، پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹری کی رپورٹ میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی، کامران بنگش، تیمور جھگڑا اور عرفان سلیم کی ویڈیوز میں موجودگی کی تصدیق کردی گئی۔

ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب، نورین نیازی نے بھارتی میڈیا پر پاکستان مخالف بیانیہ اپنایا، عطا اللہ تارڑ کی میڈیا سے گفتگو

عطا اللہ تارڑکی میڈیا سے گفتگو نورین نیازی کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا ملک دشمن عناصر کے ساتھ گٹھ جوڑ بے نقاب ہو چکا ہے اور ملک میں پھیلائی جانے والی افواہیں سازش کا حصہ ہیں۔ انہوں نے خیبر پختونخوا حکومت کی ناکامیوں، 9 مئی کے واقعات اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی سخت مؤقف اختیار کیا۔

قومی و پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری

13 نشستوں پر ضمنی انتخابات ، پنجاب میں پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات سخت سیکیورٹی کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہوئے جو شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے جنہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ ملوث ہونے پر سزائیں دی گئی تھیں۔

رانا ثنا کے گھر حملے کا کیس: انسداد دہشت گردی عدالت کا بڑا فیصلہ، 59 ملزمان کو 10 سال قید

رانا ثنا کے گھر حملے کا کیس: 59 ملزمان کو 10 سال قید

انسداد دہشت گردی عدالت نے رانا ثنا کے گھر حملے کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت 59 ملزمان کو 10،10 سال قید اور 16 ملزمان کو 3 سال قید کی سزائیں سنائیں جبکہ 34 افراد کو بری کر دیا۔ یہ فیصلہ سیاسی منظرنامے میں نئی ہلچل کا باعث بن گیا ہے۔

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ خان کی گرفتاری , عمران خان کی فیملی مشکلات میں

علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ خان کی گرفتاری کی تصویر

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ خان کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری شاہ ریز عظیم کی گرفتاری کے اگلے ہی دن عمل میں آئی، جس سے عمران خان کی فیملی کو درپیش مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]