بلوچستان حملے پر بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے، ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس

طاہر حسین اندرابی ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

بلوچستان حملے پر بھارتی بیان پاکستانی مؤقف کی تصدیق ہے،ھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار، ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس

ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملے کے بعد بھارتی وزارت خارجہ کا ردعمل دراصل پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنے مؤقف پر قائم ہے اور عالمی سطح پر اس مسئلے کو اجاگر کرتا رہے گا۔

افغانستان سے متعلق مؤقف

ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس کہا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردوں کے استعمال سے پاک ہو۔

انہوں نے زور دیا کہ:

افغانستان اپنی سرزمین دیگر ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکے

پاکستان افغان عوام کے ساتھ اپنے تعلقات کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا

دہشت گردوں کو حاصل آزادی کا خاتمہ ضروری ہے

وزیراعظم شہباز شریف کی شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کے گھر آمد تعزیت کی
وزیراعظم شہباز شریف کا شہید لیفٹیننٹ کرنل گل فراز کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

بھارت اور اسرائیل سے متعلق تشویش

ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس میں بھارت اور اسرائیل کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ خطے میں امن کے لیے یہ صورتحال اہمیت رکھتی ہے۔

اسحاق ڈار کا سعودی عرب کا دورہ

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اس وقت سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ہیں، جہاں وہ اہم علاقائی اور عالمی معاملات پر بات چیت کریں گے۔

وہ جدہ میں فلسطین، غزہ اور اسرائیلی اقدامات پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

او آئی سی اجلاس میں شرکت

ترجمان دفتر خارجہ کی پریس کانفرنس کے مطابق اسحاق ڈار 26 سے 28 فروری تک او آئی سی کی ایگزیکٹو کمیٹی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

اس اجلاس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی توسیع اور اسرائیلی خودمختاری مسلط کرنے کے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔

پاکستان اس موقع پر اسرائیل کے حالیہ اقدامات کے خلاف اپنا واضح مؤقف پیش کرے گا۔

پاکستان کا واضح مؤقف

دفتر خارجہ نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پاکستان بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل کا حامی ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستان خطے میں امن، استحکام اور تعاون کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔

 

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]