امریکی حکومت شٹ ڈاؤن : فنڈنگ کے تعطل نے لاکھوں ملازمین کو متاثر کردیا
واشنگٹن — کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان فنڈنگ منصوبے پر شدید اختلافات کے باعث امریکی حکومت نے اپنے بیشتر امور معطل کردیے ہیں، جس سے ایک نیا سیاسی اور معاشی بحران کھڑا ہوگیا ہے۔ امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں ہزاروں وفاقی ملازمین کو فرلو (بغیر تنخواہ کے معطلی) کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ امریکی عوام کے لیے بنیادی خدمات پر بھی اثرات مرتب ہونے لگے ہیں۔
فنڈنگ کا ڈیڈلاک
زرائعے کے مطابق،امریکی حکومت شٹ ڈاؤن بدھ کو اُس وقت شروع ہوا جب سینیٹ میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز مختصر مدتی فنڈنگ بل پر اتفاق نہ کر سکے۔ یہ وہ لمحہ تھا جب گزشتہ مالی سال کی حکومتی فنڈنگ ختم ہوچکی تھی اور نیا بجٹ منظور نہیں ہوا تھا۔
ریپبلکنز، جو کانگریس کے دونوں ایوانوں پر قابض ہیں، حکومت کو 21 نومبر تک چلانے کے لیے بل لائے تھے، لیکن ڈیموکریٹس نے میڈیکیڈ میں کی جانے والی کٹوتیوں کے باعث اس کی مخالفت کی۔ متبادل تجاویز بھی پیش کی گئیں مگر ریپبلکنز نے انہیں مسترد کردیا، جس کے نتیجے میں ڈیڈلاک پیدا ہوگیا۔
امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کا اثر ملازمین پر
امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کا مطلب ہے کہ ’نان-ایکسپٹڈ‘ ملازمین کو فوراً معطل کردیا جائے۔ اس کا مطلب ہے کہ لاکھوں وفاقی کارکن تنخواہوں سے محروم ہوجائیں گے۔ اگرچہ ماضی کی طرح زیادہ تر ملازمین کو بعد میں بقایا جات ادا کردیئے جائیں گے، لیکن کنٹریکٹ ورکرز جیسے صفائی عملہ اس سہولت سے محروم رہتے ہیں۔
’ایکسپٹڈ‘ یعنی وہ کارکن جو زندگی اور جائیداد کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں، اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے لیکن انہیں بھی تنخواہ شٹ ڈاؤن کے بعد ملے گی۔
کانگریس کی بجٹ آفس کے مطابق، اس امریکی حکومت شٹ ڈاؤن کے باعث یومیہ ساڑھے 7 لاکھ ملازمین معطل ہوسکتے ہیں، جس سے 400 ملین ڈالر کی اجرت کا نقصان روزانہ کی بنیاد پر ہوگا۔
قطر پر حملہ امریکا پر حملہ ایگزیکٹیو آرڈر جاری، قطر حملہ پر اسرائیل کی معذرت
’فرلو‘ کا مطلب کیا ہے؟
یونیورسٹی کالج ڈبلن کے پروفیسر اسکاٹ لوکاس کے مطابق فرلو کا مطلب ہے کہ ملازمین کو کسی مخصوص مدت کے لیے بغیر تنخواہ چھٹی پر بھیج دینا۔ وبا کے دوران یہ ماڈل دیکھا گیا تھا، لیکن اس بار کوئی اضافی حکومتی معاونت دستیاب نہیں ہوگی، جس سے عام امریکی خاندانوں پر شدید مالی دباؤ بڑھ سکتا ہے۔
پچھلے شٹ ڈاؤنز کی یاد
2018 میں ٹرمپ کے پہلے دور میں 35 دن طویل امریکی حکومت شٹ ڈاؤن ہوا تھا، جو امریکی تاریخ کا سب سے بڑا تعطل تھا۔ اس دوران لاکھوں ملازمین کو قرض لینا پڑا یا فوڈ بینکس پر انحصار کرنا پڑا۔ اب ایک بار پھر اسی نوعیت کا بحران جنم لے رہا ہے۔
کون سے ادارے بند، کون سے کھلے؟
کھلے رہنے والے ادارے: سوشل سیکیورٹی (محدود عملے کے ساتھ)، میڈیکیئر، میڈیکیڈ، ایف بی آئی، سی آئی اے، ڈی ای اے، کوسٹ گارڈ اور USPS (امریکی ڈاک سروس)۔
متاثرہ ادارے: IRS (انٹرنل ریونیو سروس) پانچ دن بعد جزوی طور پر متاثر ہوسکتا ہے، عدالتیں فنڈز ختم ہونے پر محدود کام کریں گی، جبکہ 20 لاکھ امریکی فوجی اور نیشنل گارڈ ڈیوٹی پر رہیں گے لیکن انہیں تنخواہ نہیں ملے گی۔
ایمرجنسی فنڈنگ: ایف ای ایم اے کے پاس قدرتی آفات کے لیے 2.3 ارب ڈالر موجود ہیں، لیکن اس کے بھی 4 ہزار ملازمین کو فرلو کیا جارہا ہے۔
ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز کا مؤقف
ڈیموکریٹس میڈیکیڈ کٹوتیوں کو واپس لینے کے مطالبے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور ٹرمپ انتظامیہ پر الزام لگا رہے ہیں کہ وہ ملازمین کو ’’سیاسی بلیک میلنگ‘‘ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔ دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن ڈیموکریٹس کی ضد کی وجہ سے ہوا اور وہ اس موقع کو غیر ضروری اخراجات سے نجات کے لیے استعمال کریں گے۔

مارکیٹ کا ردعمل
اسٹاک مارکیٹ نے امریکی حکومت شٹ ڈاؤن(government shut down in usa) کی خبروں کے باوجود معمولی اضافہ دکھایا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار اس جھٹکے کے لیے پہلے سے تیار تھے۔ تاہم ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ اگر یہ تعطل طویل ہوا تو اس کے اثرات مہنگائی، بے روزگاری اور کساد بازاری کی شکل میں سامنے آ سکتے ہیں۔
DEMOCRAT SHUTDOWN! Their $1.5T radical wishlist—FREE health care for illegals & zero regard for Americans—has slammed the brakes on the U.S. government.
They are holding the nation HOSTAGE to appease their radical left base. This is the DEMOCRATS' DISASTER. pic.twitter.com/9JPl0TQ5iz
— The White House (@WhiteHouse) October 1, 2025
READ MORE FAQS”
- سوال 1: امریکی حکومت کا شٹ ڈاؤن کیوں ہوا؟
جواب: شٹ ڈاؤن کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان فنڈنگ بل پر اختلاف کے باعث ہوا، ڈیموکریٹس نے میڈیکیڈ کٹوتیوں کی واپسی تک تعاون سے انکار کردیا۔ - سوال 2: شٹ ڈاؤن سے کتنے ملازمین متاثر ہوں گے؟
جواب: تقریباً ساڑھے 7 لاکھ وفاقی ملازمین فرلو ہوں گے اور یومیہ 400 ملین ڈالر کی اجرت کا نقصان ہوگا۔ - سوال 3: کن اداروں پر شٹ ڈاؤن کا اثر نہیں ہوگا؟
جواب: ایف بی آئی، سی آئی اے، فوج، میڈیکیئر اور میڈیکیڈ جیسے ادارے کام کرتے رہیں گے لیکن ملازمین کو تنخواہ بعد میں ملے گی۔ - سوال 4: اس کا امریکی معیشت پر کیا اثر ہوگا؟
جواب: شٹ ڈاؤن سے معیشت پر دباؤ بڑھے گا، اسٹاک مارکیٹس محتاط ردعمل دے رہی ہیں لیکن افراطِ زر اور کساد بازاری کے خدشات موجود ہیں۔