ٹرمپ نے قطر کے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنئے ایئر فورس ون طیارے کی رونمائی کے موقع پر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کی جانب سے تحفے میں ملنے والے نئے ایئر فورس ون طیارے کی باضابطہ رونمائی کر دی۔ جدید ترین بوئنگ 747 طیارہ صدارتی بیڑے میں شامل کر لیا گیا ہے اور اسے امریکی یومِ آزادی کی 250ویں سالگرہ کی تقریبات میں پہلی بار استعمال کیا جائے گا۔

پاکستان اور قطر کی درخواست پر امریکا ایران معاہدے کا متن جاری نہ کرنے کا اعلان، جمعے کو لائے جانے کا امکان: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا ایران معاہدے کا متن پر گفتگو کرتے ہوئے

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا متن جمعے تک جاری کیا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے سی این این اور بلومبرگ میں شائع ہونے والے مبینہ معاہدے کے متن کو غیر مصدقہ قرار دے دیا ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران پالیسی پر تقسیم، وائٹ ہاؤس میں شدید اختلافات کا انکشاف

وائٹ ہاؤس میں ایران پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ تقسیم کا شکار

اسرائیلی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کے حوالے سے شدید بحث ہوئی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام میں نظرانداز کرنے پر وائٹ ہاؤس برہم

ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل انعام نا دینے پر وائٹ ہاؤس کے ردعمل کے دوران

ناروے کی نوبیل کمیٹی کی جانب سے وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو امن کے نوبیل انعام سے نوازنے پر وائٹ ہاؤس نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نظرانداز کرنا سیاسی جانبداری ہے۔ ٹرمپ نے خود کو عالمی امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے کئی بار دعویٰ کیا کہ ان کے اقدامات نے دنیا کو جنگوں سے بچایا۔

امریکی حکومت شٹ ڈاؤن : اخراجات کیلئے فنڈنگ کی عدم منظوری، سرکاری امور ٹھپ، اداروں میں کام معطل

امریکی حکومت شٹ ڈاؤن 2025 – کانگریس اور وائٹ ہاؤس فنڈنگ تنازع

امریکی حکومت کانگریس اور وائٹ ہاؤس کے درمیان فنڈنگ تنازع کے باعث بند ہوگئی۔ شٹ ڈاؤن کے نتیجے میں لاکھوں وفاقی ملازمین معطل یا فرلو ہو گئے ہیں جبکہ اہم ادارے محدود وسائل کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ یہ ڈیڈلاک امریکا کی معیشت اور عوام پر سنگین اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:21 PM
عشاء09:05 PM