چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات — آزاد کشمیر میں حکومت سازی پر مشاورت
اسلام آباد (رئیس الاخبار) :— پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے اسلام آباد میں اُن کی رہائش گاہ پر ایک اہم ملاقات کی، جو ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر میں پیپلز پارٹی کی متوقع حکومت کے قیام سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن سے مشاورت کی، جس پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ نے انہیں مختلف سیاسی پہلوؤں پر مشورے دیے۔
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات میں شریک رہنما
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنماؤں میں نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو شامل تھے، جبکہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی جانب سے مولانا اسعد محمود اور مفتی ابرار بھی شریک ہوئے۔
ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ آزاد کشمیر میں نئی حکومت کے قیام کے لیے سیاسی مشاورت اور اتحادِ عمل ضروری ہے۔
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا نیا مرحلہ
یاد رہے کہ 25 اکتوبر کو پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔
یہ فیصلہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں پارٹی قیادت نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی غور کیا۔
اس اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین سمیت دیگر پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی تھی۔
بعد ازاں وفد نے صدرِ مملکت آصف زرداری سے ملاقات کی اور حکومت سازی کے عملی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی نے ان ہاؤس تبدیلی کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے صدر آصف علی زرداری سے حکومت سازی کی منظوری حاصل کر لی۔
قیادت کا فیصلہ حتمی ہوگا
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے واضح کیا کہ وزیرِاعظم آزاد کشمیر کے لیے حتمی امیدوار کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔
سیاسی مبصرین کے مطابق (bilawal bhutto meet fazl ur rehman)بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کی یہ ملاقات آزاد کشمیر میں نئی سیاسی صف بندی اور مرکزی سطح پر مستقبل کے اتحادوں کے لیے اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ آمد
بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ نیر حسین بخاری، ہمایوں خان اور جمیل سومرو موجود… pic.twitter.com/sgPY59i4w4
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 27, 2025











Comments 1