آزاد کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

آزاد جموں و کشمیر کی 8 رکنی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھا لیا، وزیراعظم افتخار گیلانی تقریب میں شریک ہوئے جبکہ سیاسی رہنماؤں، اراکین اسمبلی اور بیوروکریسی کے افسران نے بھی شرکت کی۔
آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی حکومت کی ترجیح ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نواز شریف کے وژن کے تحت آزاد کشمیر کی ترقی اور عوامی خوشحالی کا ایجنڈا آگے بڑھایا جائے گا، جبکہ نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروباری مواقع بڑھانے پر بھی توجہ دی جائے گی۔
آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ بحالی کا آغاز، کئی علاقوں میں سروس بحال

آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ سروس کی مرحلہ وار بحالی شروع کردی گئی، نیلم اور حویلی کہوٹہ میں مکمل سروس بحال جبکہ دیگر اضلاع میں تعلیمی اداروں اور بینکوں کو محدود انٹرنیٹ سہولت فراہم کی گئی ہے۔
نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر کو 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام دے دیا

مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی کو صحت، تعلیم، صفائی اور انفراسٹرکچر میں بہتری کے لیے 100 روزہ اصلاحاتی پروگرام دے دیا، وعدوں پر تیز عملدرآمد کی ہدایت بھی کردی۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کا انٹرنیٹ سروس 2 روز میں بحال کرنے کا اعلان

نومنتخب وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر افتخار گیلانی نے ریاست میں انٹرنیٹ سروس مرحلہ وار بحال کرنے کا اعلان کردیا، تعلیمی اداروں کے لیے سروس 2 روز میں کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

مسلم لیگ ن کے بیرسٹر افتخار گیلانی 30 ووٹ حاصل کرکے آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے، پیپلز پارٹی کے سردار مختار احمد خان نے 14 ووٹ حاصل کیے۔
آزاد کشمیر انتخابات: وزیراعظم شہباز شریف نے کامیابی کو عوامی اعتماد قرار دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی پر نواز شریف اور کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ عوام کے اعتماد اور پارٹی کی پالیسیوں کی توثیق ہے۔
بلاول بھٹو کا جوائنٹ کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی کے خط کا جواب موصول ہونے کی تصدیق، بحران کے حل کے لیے مشاورت کا اعلان

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ جوائنٹ کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی نے ٹروتھ اینڈ ریکنسیلیشن کمیشن کی تجویز کو ممکنہ ادارہ جاتی راستے کے طور پر قبول کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت، آزاد کشمیر حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین سے مشاورت کا اعلان بھی کیا۔
آزاد کشمیر انتخابات: میرپور ڈویژن کے 13 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد میرپور، بھمبر اور کوٹلی کے 13 حلقوں کے کامیاب امیدواروں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن حکام نے تمام کامیاب امیدواروں کو سرکاری طور پر منتخب قرار دے دیا۔
آزاد کشمیر حکومت کا دعویٰ، احتجاج میں فتنہ الخوارج کے دہشتگرد شامل، فیصلہ کن کارروائی کا اعلان

آزاد کشمیر حکومت نے مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ جاری احتجاج میں شدت پسند عناصر اور فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد شامل ہو چکے ہیں۔