آزاد کشمیر میں حکومت سازی: وزیراعظم شہباز شریف نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ،جو اپنی رپورٹ اور سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی
اسلام آباد (رئیس الاخبار) — پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے حکومت سازی کے امور کی نگرانی کے لیے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر احسن اقبال، مشیر داخلہ رانا ثنااللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی ہے جو آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور سیاسی معاملات کی نگرانی کرے گی۔
آزاد کشمیر میں حکومت سازی کی کمیٹی کا دائرہ کار اور ذمے داریاں
ذرائع کے مطابق کمیٹی پیپلزپارٹی کی آزاد کشمیر میں حکومت سازی سے متعلق تمام امور کا جائزہ لے گی اور اس بات کا بھی مشاہدہ کرے گی کہ آیا پیپلزپارٹی کے پاس حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ نمبرز موجود ہیں یا نہیں۔
کمیٹی اپنی رپورٹ اور سفارشات وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کرے گی تاکہ اگلے سیاسی اقدامات کا فیصلہ کیا جا سکے
پیپلزپارٹی کا حکومت بنانے کا اعلان
یاد رہے کہ پیپلزپارٹی نے گزشتہ روز آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کا اعلان کیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور آزاد کشمیر میں حکومت سازی اور پارٹی کے کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور دیگر سینئر رہنما بھی موجود تھے۔
ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار
ذرائع کے مطابق اس سے قبل ہونے والے اجلاس میں پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر انوار الحق کے خلاف ان ہاؤس تبدیلی کا فیصلہ برقرار رکھا۔
صدر زرداری نے اجلاس میں آزاد کشمیر میں نئی حکومت کی تشکیل کی منظوری دے دی۔
اجلاس کے پہلے سیشن کی صدارت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کی، جس میں آئندہ سیاسی حکمتِ عملی طے کی گئی۔
ذرائع کے مطابق پارٹی نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے عہدے کے لیے امیدوار کا نام پارٹی قیادت خود طے کرے گی۔
تحریکِ عدم اعتماد کا پس منظر
خیال رہے کہ چند روز قبل پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد (no confidence ajk governance)لانے پر اتفاق کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے اس عمل کو جمہوری اور آئینی تقاضوں کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں نئی حکومت کا قیام جلد عمل میں لایا جائے گا۔
Leaders of AJK PPP called on President @AAliZardari and discussed issues related to AJK governance and the role of the party. The meeting was also attended by Chairman PPP @BBhuttoZardari , PPP women wing President @FaryalTalpurPk and other senior leaders. pic.twitter.com/yp1GWeRM93
— PPP (@MediaCellPPP) October 25, 2025











Comments 1