پی پی اور ن لیگ مالیاتی معاہدہ: این ایف سی اور بی آئی ایس پی برقرار رکھنے پر اتفاق

پی پی اور ن لیگ مالیاتی معاہدہ کے تحت این ایف سی ایوارڈ اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو برقرار رکھنے پر اتفاق ہوگیا، جبکہ وفاقی مالی دباؤ کم کرنے کے لیے نئے انتظامی طریقہ کار پر غور جاری ہے۔
وزیراعظم نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے 3 رکنی کمیٹی کمیٹی تشکیل دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت سازی کے اعلان کے بعد تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کرے گی۔ احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام پر مشتمل یہ کمیٹی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے اہم فیصلے کرے گی۔
پیپلزپارٹی متحرک، آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیےصدرزرداری کا وزیرِاعظم سے رابطہ

پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے سرگرمیاں تیز کر دیں، آصف زرداری اور شہباز شریف کے رابطے کے بعد سیاسی منظرنامہ گرم ہوگیا۔
مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید :بینظیرانکم سپورٹ کے 10ہزار سے متاثرین کا کچھ نہیں بنے گا،10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان،

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈیرہ غازی خان میں خطاب کرتے ہوئے سیلاب متاثرین کے لیے 10 لاکھ روپے فی خاندان ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے پیپلزپارٹی اور بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اپنے وسائل پر انحصار کرے گا اور بیرونی امداد نہیں مانگے گا۔ مریم نواز نے کہا کہ 10 ہزار روپے ناکافی ہیں اور متاثرین کو باعزت بحالی کے لیے خطیر رقم دی جائے گی۔ انہوں نے الیکٹرک بس منصوبے کا افتتاح بھی کیا اور کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔