
بارش اور برفباری: محکمہ موسمیات کی 31 جنوری سے 3 فروری تک پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔

کسٹمز انفورسمنٹ کوئٹہ نے انٹیلی جنس بنیادوں پر دو کامیاب آپریشنز میں 11 ارب روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس کرسٹل برآمد کر لی۔ کارروائی انٹیلی جنس بیورو اور دیگر اداروں کے تعاون سے کی گئی۔

پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز اسکور کر کے آسٹریلیا کو 169 رنز کا ہدف دے دیا، صائم ایوب 40 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے تصدیق کی ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آنکھوں کے طبی معائنے کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ماہرین نے معائنہ کیا، جس کے بعد انہیں اڈیالہ جیل واپس بھیج دیا گیا۔

چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بہاولپور گیریژن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اعلیٰ شدت کی فیلڈ مشق ’’اسٹیڈفاسٹ ریزولو‘‘ کا مشاہدہ کیا اور ملٹی ڈومین وارفیئر کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جغرافیائی اور معاشی غیر یقینی صورتحال کے باعث دنیا بھر میں سرمایہ کاروں کا رجحان محفوظ اثاثوں کی جانب بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 264 ڈالر فی اونس کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہرین کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک دن میں فی تولہ سونا 25 ہزار روپے سے زائد مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا پہلا ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 سے قبل دونوں ٹیموں کے لیے اہم تیاری سمجھی جا رہی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بورڈ آف پیس کو ابراہام معاہدے سے جوڑنا غلط فہمی ہے۔ پاکستان نے غزہ میں جنگ بندی، تعمیر نو اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے نیک نیتی سے بورڈ آف پیس میں شمولیت اختیار کی ہے، تاہم پاکستان ابراہام معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا۔

ریاستی اداروں پر مبینہ گمراہ کن الزامات کے کیس میں سیشن عدالت اسلام آباد نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے، عدالت نے عدم حاضری پر سخت مؤقف اختیار کر لیا۔

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان مچل مارش نے پاکستان کی فاسٹ بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ایک شاندار بولر ہیں، جبکہ ورلڈ کپ سے قبل یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے نہایت اہم ہے۔