بریکنگ نیوز

برائلر گوشت کی قیمت میں اوور چارجنگ

شدید سردی کی لہر سے پاکستان متاثر، دھند کے باعث موٹرویز بند

ملک بھر میں شدید سردی کی لہر اور گھنی دھند کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو گئے ہیں۔ ہنزہ میں درجہ حرارت منفی 20 ڈگری تک گر گیا جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں دھند کے باعث متعدد موٹرویز بند کر دی گئیں۔

اسلام آباد میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں شادی والے گھر میں سلنڈر دھماکا، دولہا دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد کے سیکٹر جی سیون ٹو میں شادی کی تقریب کے دوران گیس سلنڈر دھماکے میں دولہا اور دلہن سمیت 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ تین گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے۔ واقعے کے بعد ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم

پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان تجارتی تعاون مضبوط، جوائنٹ ٹریڈ کمیٹی قائم

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے انڈونیشیا کے نائب وزیر تجارت کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب میں شرکت کی، جہاں دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ پاکستان نے جکارتہ میں سنگل کنٹری نمائش کے انعقاد، معدنیات، ادویہ سازی، کاسمیٹکس اور زرعی برآمدات میں تعاون کی تجاویز پیش کیں۔

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے

پاکستان میں زلزلے کے جھٹکے، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں خوف و ہراس

رات گئے پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، شانگلہ، بونیر، مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقے شامل ہیں۔ زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔

بھارت میں سیکیورٹی خدشات: بنگلہ دیش کے تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند

بھارت میں سیکیورٹی خدشات: بنگلہ دیش کے تین سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند

بھارت میں سیکیورٹی خدشات کے باعث بنگلہ دیش نے نئی دہلی، کولکتہ اور آگرہ تلہ میں اپنے سفارتی مشنز کے ویزا سیکشن عارضی طور پر بند کر دیے۔ امورِ خارجہ کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ یہ فیصلہ شہریوں اور عملے کی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]