وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر سعید غنی کا پرتپاک استقبال

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر سعید غنی کا پرتپاک استقبال
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، صوبائی وزیر سعید غنی کا پرتپاک استقبال، کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان بھی کر رکھا


کراچی: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کراچی پہنچ گئے، جہاں کراچی ایئرپورٹ پر صوبائی وزیر سعید غنی نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر سعید غنی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کو اجرک اور سندھی ٹوپی پہنائی، جسے سندھ کی روایتی مہمان نوازی کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئ رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس دہشت گردوں کی سہولت کاری کا الزام مسترد
پی ٹی آئی قیادت دہشت گردی سے متعلق الزامات پر پریس کانفرنس کر رہی ہے

دوسری جانب وزیراعلیٰ کی آمد کے باعث کراچی ایئرپورٹ اور اس کے اطراف بدترین ٹریفک جام دیکھنے میں آیا، جبکہ ایئرپورٹ سگنل کے باہر کھڑے کارکنوں نے بھی ایئرپورٹ کی جانب جانے کی کوشش کی، جس کے باعث ٹریفک کی صورتحال مزید خراب ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اپنے دورہ کراچی کے دوران مختلف سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کراچی میں تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے، جس کے باعث سیاسی حلقوں میں خاصی گہماگہمی پائی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سہیل آفریدی نے پنجاب کا دورہ بھی کیا تھا، جہاں پاکستان تحریک انصاف نے الزام عائد کیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سہیل آفریدی کے دورے کے موقع پر سڑکیں بند کروائیں۔

 
[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]