کاروبار

کراچی میں سونے کے زیورات کی دکان، سونے کی قیمت میں کمی

سونے کی اُڑان کو بریک! چار روز بعد قیمت میں نمایاں کمی

کراچی: سونے کی قیمت میں تین روزہ مسلسل اضافے کے بعد آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے ہو گئی

"پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی بلڈنگ اور الیکٹرانک بورڈ پر 136,000 کی سطح دکھاتا انڈیکس"

پاکستان اسٹاک ایکسچینج نئی بلندیوں پر، 100 انڈیکس 136,000 کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر ریکارڈ تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1,500 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر 136,140 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ وزیراعظم نے اسے کاروباری اعتماد اور معاشی سمت کی درستگی کا ثبوت قرار دیا ہے۔

‫کینیا کا وفد TDAP چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کرتا ہوا‬

‫ کینیا کے باغبانی فصلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے 4 رکنی وفد کی TDAP چیف ایگزیکٹو سے اہم ملاقات‬ ‫ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے پر گفتگو‬

کینیا کے باغبانی فصلوں کے ڈائریکٹوریٹ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد TDAP کی چیف ایگزیکٹو مسٹر فیض احمد چدھڑ سے ملاقات کی۔ وفد آم کی پروسیسنگ کے لیے گرم پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹس اور ویلیو ایڈڈ زرعی مشینری کی خریداری کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔ ملاقات میں کینیا میں مشترکہ پروسیسنگ سہولت کے قیام، پاکستانی چاول کی برآمدات، اور دوطرفہ تجارتی روابط بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ وفد نے پاکستان کی زرعی صلاحیت، پروسیسنگ یونٹس اور TDAP کی "لُک افریقہ” پالیسی کی تعریف کی۔

کویتی دینار اور پاکستانی روپے کے نوٹ ایک ساتھ میز پر رکھے ہوئے

کویتی دینار کی قدر میں کمی، پاکستانی روپے کے لیے خوشخبری؟

کویتی دینار اور پاکستانی روپے کے درمیان شرح مبادلہ میں آج معمولی کمی دیکھنے میں آئی، ایک کویتی دینار کی پاکستانی روپے میں قیمت930.03 رہی۔ ایک ماہ کے مسلسل اضافے کے بعد پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں کویتی دینار کی شرتح مبادلہ میں یہ معمولی کمی واقع ہوئی۔ 11 جولائی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا نمایاں اضافہ

عالمی اور مقامی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں سونے کی قیمت میں ایک اور بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ فی تولہ سونا 1100 روپے مہنگا ہو کر 3,58,100 روپے جبکہ 10 گرام سونا 944 روپے اضافے کے بعد 3,07,013 روپے کا ہوگیا ہے۔ دوسری طرف،

‫GLOBE پاکستان سمٹ 2025 میں شرکت کرتے ہوئے TDAP اور وزارت تجارت کے اعلیٰ حکام‬

‫TDAP اور وزارت تجارت کی میزبانی میں GLOBE پاکستان سمٹ 2025 کا شاندار انعقاد‬

‫TDAP اور وزارت تجارت کے اشتراک سے سرینا ہوٹل اسلام آباد میں منعقد ہونے والا GLOBE پاکستان سمٹ 2025، ڈیجیٹل تجارت، ای کامرس کی ترقی اور علاقائی روابط کو فروغ دینے کی جانب ایک تاریخی قدم ثابت ہوا۔ 10 سے زائد ممالک کے نمائندگان اور عالمی اداروں کی شرکت نے پاکستان کے ای کامرس سیکٹر میں اعتماد کی نئی راہیں کھول دیں۔‬

اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، چکن، ٹماٹر اور سبزیاں مہنگی، آٹا اور گھی سستا

مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد کا اضافہ

نئے مالی سال کے دوسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.95 فیصد اضافہ ہوا، چکن 22.61٪، ٹماٹر 13.45٪، پیاز، آلو، چینی اور لہسن مہنگے ہوئے جبکہ آٹا، گھی، کوکنگ آئل اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ سالانہ مہنگائی کی مجموعی شرح منفی 1.23 فیصد رہی۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]