پاکستان

کوئی غیر معمولی ضمنی انتخاب کی شکایات موصول نہیں ہوئی

ضمنی انتخاب بہت پرامن رہا کوئی غیر معمولی ضمنی انتخاب کی شکایات موصول نہیں ہوئی :چیف الیکشن کمشنر

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا نے سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات پر صوبائی حکومتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ضمنی انتخاب میں کوئی غیر معمولی ضمنی انتخاب کی شکایات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کمیشن نے بلاتفریق ایکشن لیا ہے۔

جعلی شناختی کارڈ کا مسئلہ پاکستان کی سلامتی کے لیے ایک مسلسل چیلنج رہا ہے

جعل سازی سے جعلی شناختی کارڈ حاصل کرنے والا بنگلہ دیشی شہری فضل الحق کراچی سے گرفتار

ایف آئی اے نے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی کارروائی کے دوران جعل سازی سے قومی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے بنگلہ دیشی شہری فضل الحق کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے جعلی دستاویزات پر جعلی شناختی کارڈ حاصل کیا تھا اور وہ غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم تھا۔

سیکیورٹی فورسز کا خوارج کے خلاف بنوں میں کامیاب آپریشن

بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف بنوں میں کامیاب آپریشن، سیکیورٹی فورسز کو صدر و وزیراعظم کی طرف سے خراج تحسین

صدر اور وزیراعظم نے بنوں میں بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا۔

لاہور حافظ نعیم الرحمٰن کا اجتماع عام سے خطاب

لاہور حافظ نعیم الرحمٰن کا اجتماع عام سے خطاب پاکستان کی خارجہ پالیسی آزاد ہو، امریکا کی غلامی نے ملک کو نقصان پہنچایا

لاہور میں جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام ’بدل دو نظام‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر آزاد اور خودمختار ہونی چاہیے، کیونکہ امریکا کی غلامی نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کی موجودہ حالت بھی انہی پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے فلسطین پالیسی سے انحراف پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور خبردار کیا کہ کشمیر یا فلسطین پر کوئی سمجھوتہ قوم قبول نہیں کرے گی۔

شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے پر اجلاس، نظام کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے اقدامات پر بریفنگ

اسلام آباد میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کے امور سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں ریلوے کی بحالی، جدید کاری، بین الاقوامی رابطوں اور آؤٹ سورسنگ کے جامع پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ ریلوے کسی بھی ملک کی معیشت اور مواصلات کی ریڑھ کی ہڈی ہوتی ہے اور پاکستان ریلوے کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے وزیر ریلوے حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہتے ہوئے بین الاقوامی معیار کے قانونی و معاشی ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت کی۔

13 نشستوں پر ضمنی انتخابات ، پنجاب میں پولیس کے 20 ہزار سے زائد اہلکار ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔

قومی و پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات، سخت سیکیورٹی میں پولنگ جاری

قومی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کی 13 نشستوں پر ضمنی انتخابات سخت سیکیورٹی کے درمیان صبح 8 بجے شروع ہوئے جو شام 5 بجے تک جاری رہیں گے۔ زیادہ تر نشستیں اس وقت خالی ہوئی تھیں جب پی ٹی آئی کے وہ اراکین نااہل قرار پائے جنہیں عمران خان کی گرفتاری کے بعد 9 مئی 2023 کے پُرتشدد واقعات میں مبینہ ملوث ہونے پر سزائیں دی گئی تھیں۔

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز ، 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج ہلاک

خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے نیٹ ورک کے خلاف دو بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 13 خطرناک دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 نومبر کو لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر الگ الگ آپریشنز کیے گئے جن میں خوارج کے اہم ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]