عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید 59ڈالر کا اضافہ، جس سے فی اونس سونے کی قیمت 4ہزار 134ڈالر کی سطح پر آگئی
کراچی (رئیس الاخبار) :— عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں مزید 59ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نرخ 4 ہزار 134 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
عالمی منڈی میں اضافے کے اثرات پاکستانی مارکیٹ پر بھی نمایاں دکھائی دیے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 5 ہزار 900 روپے کے بڑے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 762 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح فی دس گرام سونا 5 ہزار 65 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 73 ہزار 595 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی معیشت میں سست روی، ڈالر کی قدر میں کمی، اور مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔
GOLD HOLDS NEAR $4,140 AS MARKETS PRICE EASING INTO 2026
As markets shifted toward more cuts through 2026 and Washington took steps to end the record shutdown, gold's run continued. After a 2.9 percent spike, the largest one-day gain since May, spot was trading close to $4,140… pic.twitter.com/Gve3p0svp0
— Bancara (@Bancaraglobal) November 11, 2025
سونے کی تازہ قیمتیں — 30 اکتوبر 2025
| قیمت کا معیار | اضافے کی مقدار | نئی قیمت | مارکیٹ |
|---|---|---|---|
| فی اونس سونا | 59 ڈالر کا اضافہ | 4,134 ڈالر | عالمی مارکیٹ |
| فی تولہ سونا | 5,900 روپے اضافہ | 4,35,762 روپے | پاکستان |
| فی 10 گرام سونا | 5,065 روپے اضافہ | 3,73,595 روپے | پاکستان |











Comments 1