ایران کے یو اے ای میں میزائل حملے، ایک اور پاکستانی جاں بحق، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی
ابوظبی: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) پر ایران کے میزائل حملے میں ایک اور پاکستانی شہری جاں بحق ہو گیا ہے، جس کے بعد امارات میں ایرانی حملوں میں ہلاک پاکستانیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
اماراتی حکام کے مطابق فضائی دفاعی نظام نے ایران کی جانب سے داغا گیا بیلسٹک میزائل ناکام بنا دیا، تاہم بنی یاس کے علاقے میں میزائل کے ٹکڑے گرنے کے باعث ایک پاکستانی شہری جان کی بازی ہار گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے یو اے ای میں میزائل حملے میں اب تک مجموعی طور پر سات افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، جن میں تین پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ان میں سے ایک پاکستانی دبئی جبکہ دو ابوظبی میں جاں بحق ہوئے۔
اماراتی میڈیا کے مطابق سکیورٹی اداروں نے شہریوں کو محتاط رہنے اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔
دریں اثنا، یو اے ای میں منگل کے روز ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں فجیرہ میں واقع تیل کے ٹینک فارم میں آگ بھڑک اٹھی۔ فجیرہ ملک کے مشرقی ساحل پر خلیجِ عمان کے کنارے واقع ایک اہم امارت ہے، جسے ماضی میں بھی کئی بار نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام کے مطابق اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی جب ممکنہ میزائل اور ڈرون خطرات کے باعث کچھ دیر کے لیے متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند کر دی گئی تھیں، کیونکہ فوج نے بتایا تھا کہ وہ ایران کے یو اے ای میں میزائل حملے کا جواب دے رہی ہے۔
Dubai International Airport flights had to be diverted while authorities worked to contain a blaze caused by a drone attack on a nearby fuel facility.
Gulf countries have rejected Iran’s claim that it is not targeting civilian infrastructure. pic.twitter.com/miUjdNK5i1
— Al Jazeera Breaking News (@AJENews) March 16, 2026