بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن پنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس سے قبل اہم ملاقات کی۔
یہ ملاقات گریٹ ہال آف دی پیپل، بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ ہوئی، جہاں صدر شی جن پنگ نے خطے میں استحکام اور ترقی کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
اس موقع پر اسحاق ڈار نے پاکستان کی جانب سے ایس سی او کے ویژن کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کرغزستان کے وزیر خارجہ سے بھی دوطرفہ ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اجلاس کی سائیڈ لائن پر اسحاق ڈار کی دیگر رکن ممالک کے وزرائے خارجہ سے بھی دوطرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں۔
اسحاق ڈار وزرائے خارجہ کی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے بیجنگ سے تیانجن پہنچ چکے ہیں۔