صدر آصف علی زرداری آج کرغزستان روانہ، دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اہم ملاقاتیں ہوں گی

صدر آصف علی زرداری آج سے 9 جولائی تک کرغزستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ 21 برس بعد کسی پاکستانی صدر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جس میں کرغز قیادت سے اہم ملاقاتیں اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر مذاکرات متوقع ہیں۔
کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، تجارت، توانائی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون کا عزم

کرغزستان کے صدر سدیر جاپروف وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، جہاں ان کا ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔ دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی، دفاع، تعلیم اور علاقائی رابطہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔
بیجنگ میں بڑی پیش رفت: اسحاق ڈار کی چینی صدر سے ملاقات

بیجنگ: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی صدر شی جن پنگ سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس سے قبل اہم ملاقات کی۔ یہ ملاقات گریٹ ہال آف دی پیپل، بیجنگ میں ایس سی او وزرائے خارجہ کے ہمراہ ہوئی، جہاں صدر شی جن پنگ نے خطے میں استحکام اور ترقی کے […]