اسلام آباد مذاکرات ناکام، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس معاہدہ نہ ہونے پر واپس روانہ، پاکستان نے بہترین میزبانی کی اور مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی
اسلام آباد میں امریکا اور ایران کے درمیان جاری اہم مذاکرات بغیر کسی معاہدے کے ختم ہو گئے، جس کے بعد امریکی نائب صدر جے ڈی وینس امریکا واپس روانہ ہو گئے۔
21 گھنٹے مذاکرات مگر کوئی معاہدہ نہ ہو سکا
اسلام آباد میں پریس بریفنگ دیتے ہوئے جے ڈی وینس نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات تقریباً 21 گھنٹے جاری رہے، جس میں مختلف اہم امور پر بات چیت ہوئی، تاہم دونوں فریق کسی حتمی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے۔
انہوں نے کہا:
ایران نے امریکی شرائط قبول نہیں کیں
امریکا نے "بہترین اور فائنل آفر” پیش کی
معاہدہ نہ ہونے پر امریکی وفد واپس جا رہا ہے
امریکا اب ایران کے جواب کا انتظار کرے گا
ایران کا ایٹمی پروگرام مرکزی مسئلہ
امریکی نائب صدر نے کہا کہ اسلام آباد مذاکرات میں ایران کا جوہری پروگرام سرفہرست رہا۔ امریکا نے واضح کیا کہ:
ایران کو ایٹمی ہتھیار نہ بنانے کی یقین دہانی دینا ہوگی
امریکی ریڈ لائنز واضح طور پر بتا دی گئیں
کن نکات پر اتفاق ممکن ہے اور کن پر نہیں، یہ بھی واضح کیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران واضح ضمانت دے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
46 سال بعد اعلیٰ سطح ملاقات
وائٹ ہاؤس نے تصدیق کی کہ امریکی نائب صدر اور ایرانی وفد کے درمیان یہ 46 سال بعد پہلی اعلیٰ سطح ملاقات تھی، جسے سفارتی لحاظ سے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا تھا۔
پاکستان کی میزبانی پر اظہار تشکر
جے ڈی وینس نے شہباز شریف اور عاصم منیر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بہترین میزبانی کی اور اسلام آباد مذاکرات کامیاب بنانے کے لیے بھرپور کوشش کی۔
انہوں نے کہا:
پاکستان نے اہم سفارتی کردار ادا کیا
تمام مسائل پر تفصیلی بات چیت ہوئی
ایران امریکی شرائط پر آمادہ نہیں ہوا
ٹرمپ کی ہدایات پر مذاکرات
جے ڈی وینس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایات پر اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی گئی اور مذاکرات کے دوران مسلسل رابطہ رکھا گیا، تاہم تمام کوششوں کے باوجود کوئی معاہدہ طے نہیں پا سکا۔
امریکی نائب صدر نے کہا کہ امریکا نیک نیتی سے مذاکرات میں شریک ہوا، مگر ایران کے مؤقف کی وجہ سے مذاکرات کانہ ہو سکے۔
US Vice President JD Vance thanked the Prime Minister of #Pakistan and Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), HJ, Chief of Army Staff (COAS) and Chief of Defence Forces (CDF), for hosting Islamabad talks between the U.S. and #Iran. He stated that any shortcomings in the talks… pic.twitter.com/0OLuskNB3m
— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) April 12, 2026
One Response