امریکا اور ایران کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا امکان، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کل دورہ پاکستان بھی متوقع

امریکا اور ایران کے وفود ممکنہ جنیوا میں مذاکرات

ایرانی وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق امریکا اور ایران کے وفود کے درمیان جنیوا میں ملاقات کا امکان ہے، جس میں مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بات ہو سکتی ہے۔ تاہم فریقین کے درمیان اعتماد کا فقدان اور خطے میں کشیدگی اہم رکاوٹ قرار دی جا رہی ہے۔

ایران معاہدے میں جوہری پروگرام سے متعلق سخت شرائط شامل، ٹرمپ نے سی این این کی رپورٹ مسترد کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مجوزہ جوہری معاہدے پر بیان دیتے ہوئے سی این این کی رپورٹ فیک قرار

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ مجوزہ معاہدے سے متعلق سی این این کی رپورٹنگ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے میں ایران کے جوہری پروگرام، افزودہ یورینیم اور جوہری ہتھیاروں سے متعلق انتہائی سخت اور واضح شرائط شامل ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مذاکرات جاری ہیں اور کسی حتمی نتیجے پر پہنچنے سے قبل قیاس آرائی مناسب نہیں۔

ایران جوہری ہتھیار حاصل نہ کرنے پر آمادہ،معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولا جا سکتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے جوہری ہتھیار پر گفتگو کرتے ہوئے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نہ صرف جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے بلکہ کسی بھی ذریعے سے ایسے ہتھیار حاصل نہ کرنے پر بھی آمادہ ہو گیا ہے۔ ٹرمپ کے مطابق یہ پیش رفت امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کے امن پر اہم ملاقاتیں متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچنے کے بعد اہم ملاقاتوں کیلئے روانہ

چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر تہران پہنچ گئے جہاں وہ ایران امریکا مذاکرات، خطے میں امن و استحکام اور اہم سفارتی امور پر اعلیٰ ایرانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے دوبارہ ملاقات، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت

تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے دوبارہ ملاقات

پاکستان کی ثالثی میں جاری امریکا ایران بالواسطہ مذاکرات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی جہاں ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تازہ ترین مسودے اور اختلافی نکات پر گفتگو ہوئی۔

ٹرمپ انتظامیہ ایران پالیسی پر تقسیم، وائٹ ہاؤس میں شدید اختلافات کا انکشاف

وائٹ ہاؤس میں ایران پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ تقسیم کا شکار

اسرائیلی اخبار “اسرائیل ہیوم” نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران جنگ پالیسی پر ٹرمپ انتظامیہ دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ایران کے ساتھ مذاکرات اور ممکنہ معاہدے کے حوالے سے شدید بحث ہوئی۔

اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6

🕌 نماز کے اوقات

فجر03:14 AM
طلوع آفتاب04:58 AM
ظہر12:10 PM
عصر03:54 PM
مغرب07:22 PM
عشاء09:06 PM