فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کے امن پر اہم ملاقاتیں متوقع

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچنے کے بعد اہم ملاقاتوں کیلئے روانہ
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران پہنچ گئے، ایران امریکا مذاکرات اور خطے کے امن پر اہم ملاقاتیں متوقع

تہران: چیف آف ڈیفنس فورسز اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اہم دورے پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ایران امریکا مذاکرات، خطے کی موجودہ صورتحال اور قیام امن سے متعلق اہم امور پر بات چیت کریں گے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے دورہ ایران کے دوران اعلیٰ ایرانی سیاسی و عسکری شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی، سفارتی کوششوں اور ممکنہ جنگ بندی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ ہفتہ وار بریفنگ امریکا کی جانب سے فضائی حدود مانگنے کی خبروں کی تردید کردی
پاکستان نے امریکا کی جانب سے فضائی حدود مانگنے کی خبروں کی تردید کردی

ذرائع کے مطابق پاکستان خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے سرگرم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور ایران امریکا مذاکرات میں بھی اہم ثالثی کوششیں جاری ہیں۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اس وقت ایران میں موجود ہیں اور وہ کئی روز سے تہران میں اہم سفارتی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق محسن نقوی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے، جنگ کے خاتمے اور مجوزہ معاہدے کے مسودوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں قیام امن کے ممکنہ طریقہ کار اور سفارتی حل پر بھی غور کیا۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی آج بھی تہران میں قیام کریں گے جبکہ امریکا ایران مذاکرات سے متعلق اہم رابطے اور ملاقاتیں جاری رہیں گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر تہران کا دورہ خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں انتہائی اہمیت اختیار کر گیا ہے اور پاکستان کی سفارتی و دفاعی سطح پر سرگرمیاں مشرق وسطیٰ میں امن کی کوششوں کو نئی جہت دے سکتی ہیں۔

 
READ MORE FAQS”

سوال 1: فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کیوں گئے ہیں؟

وہ ایران امریکا مذاکرات، خطے کی صورتحال اور قیام امن سے متعلق اہم ملاقاتوں کیلئے تہران پہنچے ہیں۔

سوال 2: عاصم منیر کن شخصیات سے ملاقات کریں گے؟

سکیورٹی ذرائع کے مطابق وہ اعلیٰ ایرانی سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

سوال 3: کیا محسن نقوی بھی ایران میں موجود ہیں؟

جی ہاں، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی تہران میں اہم سفارتی ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

سوال 4: محسن نقوی نے عباس عراقچی سے کیا گفتگو کی؟

دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران کشیدگی، جنگ بندی اور قیام امن سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سوال 5: پاکستان اس معاملے میں کیا کردار ادا کر رہا ہے؟

پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی رابطوں اور ثالثی کے ذریعے خطے میں امن کیلئے کوششیں کر رہا ہے۔

سوال 6: کیا ایران امریکا معاہدے کے امکانات موجود ہیں؟

رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور بعض اہم نکات پر پیشرفت ہوئی ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]