تہران میں محسن نقوی کی عباس عراقچی سے دوبارہ ملاقات، پاکستان کی ثالثی میں امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت،
تہران: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے خاتمے اور مستقل امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں تیز ہو گئی ہیں، اسی سلسلے میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ایک اور اہم ملاقات کی ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کی عباس عراقچی سے دوبارہ ملاقات میں امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے تازہ ترین مسودے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ان نکات پر بھی گفتگو ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان اختلافات کی بنیادی وجہ بنے ہوئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی کئی روز سے تہران میں موجود ہیں اور امریکا ایران مذاکرات میں پیشرفت کے لیے مسلسل سفارتی رابطے کر رہے ہیں۔ پاکستان اس تمام عمل میں ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے تاکہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو کم کیا جا سکے۔
عرب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکا ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے کافی قریب پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک مجوزہ دستاویزات اور تجاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں جبکہ معاہدے کے ڈرافٹ پر مسلسل کام جاری ہے۔
ایک ایرانی عہدیدار کے مطابق کئی اہم نکات پر پیشرفت ہو چکی ہے تاہم کچھ معاملات اب بھی زیر بحث ہیں جنہیں حتمی شکل دینا باقی ہے۔
دوسری جانب خبر رساں ادارے رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی حکام نے کہا کہ ابھی تک کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا، تاہم ایران اور امریکا کے درمیان اختلافات میں نمایاں کمی آئی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق یورینیم افزودگی پروگرام اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول جیسے معاملات اب بھی مذاکرات میں اہم رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ نہ صرف ایران اور امریکا کے تعلقات میں بڑی پیشرفت ہوگی بلکہ مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے بھی اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
🎥 Pakistan’s Interior Minister Syed Mohsin Naqvi met and held talks with FM @araghchi on bilateral relations and issues of mutual interest. #Diplomacy #Iran #Pakistan pic.twitter.com/EhgmaPMRiR
— Government of the Islamic Republic of Iran (@Iran_GOV) May 21, 2026
READ MORE FAQS”
سوال 1: محسن نقوی نے کس سے ملاقات کی؟
انہوں نے تہران میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
سوال 2: ملاقات میں کیا گفتگو ہوئی؟
جنگ بندی معاہدے کے تازہ ترین مسودے اور اختلافی نکات پر بات چیت ہوئی۔
سوال 3: امریکا اور ایران کے درمیان کون سے معاملات اب بھی زیر بحث ہیں؟
یورینیم افزودگی پروگرام اور آبنائے ہرمز پر کنٹرول اہم رکاوٹیں ہیں۔
سوال 4: پاکستان کا کیا کردار ہے؟
پاکستان امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی اور سفارتی رابطوں میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔






