• Contact Us
  • About Us
منگل, 18 نومبر 2025
فرمان الہی
نماز کے اوقات
بانی / ایڈیٹرانچیف : شاہنواز خان
پبلشر: شہباز خان
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر
No Result
View All Result
Raees ul Akhbar - The Daily Newspaper
No Result
View All Result

پنجاب کی ترقی سے جلنے والے دماغوں کی بھی صفائی کر رہی ہوں: مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام سے خطاب

رئیس الاخبار نیوز by رئیس الاخبار نیوز
اکتوبر 7, 2025
in تازه ترین, پاکستان
مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام سے خطاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ستھرا پنجاب پروگرام کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

590
SHARES
3.3k
VIEWS
Share on WhatsAppShare on FacebookShare on Twitter

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام سے خطاب : پنجاب کی ترقی سے جلنے والے دماغوں کی بھی صفائی کر رہی ہوں


لاہور (رئیس الاخبار ) :— وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ اگر میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا
صوبے میں صفائی اور ترقی کا انقلاب آچکا ہے، نہ صرف جرائم کی صفائی کی بلکہ ان دماغوں کی بھی صفائی کر رہی ہوں جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور میں ستھرا پنجاب پروگرام کی مرکزی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔ تقریب میں ستھرا پنجاب پروگرام کے ورکرز، ضلعی افسران اور صوبائی وزراء سمیت بڑی تعداد میں عوامی نمائندگان نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیے

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں

مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام کی تقریب کے آغاز میں صفائی کے عملے کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ:

’’میں نے وردی پہن کر یہ پیغام دیا کہ آپ مجھ سے ہیں اور میں آپ سے ہوں۔ ستھرا پنجاب میری ٹیم کا سب سے اہم حصہ ہے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام میرا خواب تھا، جسے آپ سب نے حقیقت میں بدل دیا۔ آج پنجاب کے گلی محلوں، قصبوں اور شہروں کو نیا روپ ملا ہے۔ صفائی کے عملے کے بغیر کوئی حکومت کامیاب نہیں ہوسکتی۔

چار سالہ گوگی پنکی دور میں پنجاب گندگی کا ڈھیر بن گیا تھا

وزیراعلیٰ پنجاب نے ماضی کی حکومتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے دورِ حکومت میں صفائی کا بہترین نظام قائم تھا، لیکن اس کے بعد کے 4 سالوں میں وہ نظام مکمل تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ:

’’چار سالہ گوگی پنکی دور میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے تھے۔ عوام کو بدترین حالات کا سامنا کرنا پڑا۔‘‘

ان کا کہنا تھا کہ آج ستھرا پنجاب پروگرام نے ایک بار پھر عوام کے چہروں پر مسکراہٹ لوٹا دی ہے۔

صفائی صرف سڑکوں کی نہیں بلکہ سوچ کی بھی

مریم نواز نے کہا کہ وہ صرف گلی محلوں کی صفائی نہیں کر رہیں بلکہ ایسے دماغوں کی بھی صفائی کر رہی ہیں جو پنجاب کی ترقی سے جلتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ صوبے کے عوام کو ترقی اور سہولتوں کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔

’’میں صوبے کی وزیراعلیٰ ہوں۔ اگر میں پنجاب کی بات نہیں کروں گی تو کون کرے گا؟‘‘

انہوں نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا بھی اسی طرح صاف، خوبصورت اور ترقی یافتہ ہوں جیسے آج پنجاب ہے۔

پنجاب میں تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور روزگار کے نئے دور کا آغاز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام سے خطاب میں بتایا کہ حکومتِ پنجاب عوام کو بہتر سہولتیں دینے کے لیے بڑے اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، ٹرانسپورٹ اور روزگار کے منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔

’’تعلیم اور روزگار عوام کا بنیادی حق ہے، اگر کسی صوبے کے عوام کو یہ سہولتیں نہیں ملتیں تو انہیں اپنی حکومتوں سے سوال کرنا چاہیے۔‘‘

مریم نواز نے کہا کہ لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، سیالکوٹ، اور ملتان سمیت تمام شہروں میں صفائی، پینے کے صاف پانی، اور ویسٹ مینجمنٹ کے جدید نظام پر کام جاری ہے۔

مریم نواز کا دو ٹوک اعلان، پنجاب کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گی

سیاسی مخالفین کے بیانات کی صفائی بھی ضروری ہے

گزشتہ دنوں پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کی تنقید کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ انہیں عوام کی خدمت کے لیے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔

’’ہر چیز کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے۔ اب بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اگر سندھ میں ترقیاتی منصوبے بنیں تو انہیں خوشی ہوگی، لیکن پنجاب کے منصوبوں پر بلاوجہ تنقید نامناسب ہے۔

’’پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن بنی، موٹروے بنی، سڑکوں کا جال بچھایا گیا — آپ کو اس پر اعتراض کیوں ہے؟‘‘

مریم نواز کی بلاول بھٹو پر تنقید، 10 لاکھ روپے کے ریلیف پیکج کا اعلان

سیاسی تلخیاں نہیں، عوامی خدمت ہماری ترجیح

مریم نواز نے کہا کہ وہ سیاست میں ذاتی دشمنی کے بجائے عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مخالفین کے طعنے اور تنقید انہیں اپنے مشن سے نہیں ہٹا سکتے۔

’’میں ہر تنقید کو حوصلے سے سنتی ہوں۔ مجھے عوام کا اعتماد حاصل ہے، اور یہی میرا اصل سرمایہ ہے۔‘‘

پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ اور سیاسی منظرنامہ

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر پر احتجاج کرتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کیا تھا۔
پارٹی رہنما نوید قمر نے کہا تھا کہ اگر یہی حالات رہے تو پیپلزپارٹی اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے پر مجبور ہوگی۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق حالیہ بیانات نے وفاقی حکومت میں موجود تناؤ کو نمایاں کر دیا ہے۔ تاہم مریم نواز کے بیانات سے واضح ہے کہ وہ پنجاب کے دفاع اور خدمت کے عزم پر قائم ہیں۔

’مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام (suthra punjab program)کے اگلے مراحل

ذرائع کے مطابق جلد مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز کریں گی جس میں دیہی علاقوں تک صفائی، ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ کے منصوبے بڑھائے جائیں گے۔
اس کے علاوہ اسکولوں اور اسپتالوں میں صفائی کے خصوصی یونٹس بھی قائم کیے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اضلاع کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کی افتتاحی تقریب میں موجود https://t.co/SSFeX1tobF

— PMLN (@pmln_org) October 7, 2025
Tags: Clean PunjabCleanliness driveDevelopmentLahoreMaryam NawazPolitical speechPPPPunjab CMPunjab Governmentپنجاب حکومتپیپلز پارٹیترقیاتی منصوبےستھرا پنجابسیاسی بیانصفائی مہم، لاہورمریم نوازواک آؤٹوزیراعلیٰ پنجاب
Previous Post

شوگر ملز ایسوسی ایشن کا بڑا انکشاف قیمتوں میں ممکنہ اضافہ

Next Post

پاکستان میں چاندی کی قیمت‬ میں ریکارڈ کمی ،‫1 تولہ چاندی کی قیمت 5,057 روپے‬

رئیس الاخبار نیوز

رئیس الاخبار نیوز

متعلقہ خبریں

ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن کے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی کینٹ اسٹیشن کی تزئین و آرائش اور نئی شالیمار ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب
تازه ترین

وزیراعظم شہباز شریف: ریلوے کی ڈیجیٹائزیشن معیشت کیلئے اہم، کراچی سرکلر ریلوے جدید خطوط پر بحال ہوگی

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو میں
تازه ترین

اسحٰق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے ماسکو پہنچ گئے

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی
تازه ترین

تین ملکی ٹی20 سیریز ٹرافی کی رونمائی، پاک بمقابلہ زمبابوے پہلا میچ کل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن, 4 دہشتگرد زخمی حالت میں فرار
تازه ترین

ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 17, 2025
پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح
تازه ترین

پاکستان شاہینز کی بھارت اے پر شاندار فتح ، سیمی فائنل میں دھواں دار انٹری

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ
تازه ترین

اردن کے شاہ عبداللہ دوم کا راولپنڈی میں جی آئی ڈی ایس کا دورہ،پاکستانی دفاعی صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی کھل کر تعریف

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
اٹک سونے کی کان گرنا میں ریت کا ملبہ اور ریسکیو ٹیم دریائے سندھ کنارے
پاکستان

اٹک سونے کی کان: سونا نکالنے کی لالچ میں ریت ٹیلہ گرا، 2 نوجوانوں کی جانیں گئیں

by رئیس الاخبار نیوز
نومبر 16, 2025
Next Post
پاکستان میں چاندی کی قیمت میں کمی، ‫‫ 1 تولہ چاندی کی قیمت‬‬ 5,057 روپے

پاکستان میں چاندی کی قیمت‬ میں ریکارڈ کمی ،‫1 تولہ چاندی کی قیمت 5,057 روپے‬

Comments 2

  1. پنگ بیک: سیلاب متاثرین کی بحالی: مریم نواز کا بڑا اعلان
  2. پنگ بیک: بہاولنگر صفائی ٹیکس، تاجروں کی شدید مخالفت
E-paper

آج کی مقبول خبریں

  • 2026 ہونڈا سی ڈی 70 کا نیا ماڈل جدید گرافکس اور بہتر سیٹ کے ساتھ

    ‫نیا ہونڈا CD 70 ماڈل پاکستان میں متعارف، قیمت Rs 157,900 طے‬

    747 shares
    Share 299 Tweet 187
  • کراچی میں سردی بڑھنے لگی محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • ڈیرہ اسماعیل خان سیکیورٹی فورسز کا آپریشن:کالعدم تنظیم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ عالم محسود سمیت 10 دہشتگرد ہلاک

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
  • ڈرائیونگ لائسنس فیس 2025: نیا شیڈول اور طریقہ کار

    825 shares
    Share 330 Tweet 206
  • انسانیت کے خلاف سنگین جرائم پر شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت ، ڈھاکا کی خصوصی عدالت کا تاریخی فیصلہ

    586 shares
    Share 234 Tweet 147
logo_new_2_white

پاکستان اور دنیا بھر سے خبریں فراہم کرنے والا معروف بین الاقوامی اردو اخبار قائم کیا گیا، معتبر صحافت کے لیے قابل اعتماد۔

اہم لنکس

  • اسلام آباد
  • صحت
  • موسم / ما حولیات

رابطہ کریں

Lower Ground Floor, Plaza No. 80, Street No. 34 & 35, I&T Centre, Sector G-10/1, Islamabad.

  • info@raeesulakhbar.com
  • +92 51 613 2231
  • 24/7 سروس

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • انٹر نیشنل
  • پاکستان
  • اسلام آباد
  • تعلیم
  • سیاست
  • شوبز
  • سپورٹس
  • موسم / ما حولیات
  • کاروبار
  • کالمز
  • مزید
    • دلچسپ
    • ٹیکنالوجی
    • کرائم
    • صحت
  • ای نيوز پیپر

Copyrights 2025 © Raees Ul Akhbar