محمد باقر قالیباف: امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا،
محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ امریکا فیصلہ کرے آیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے یا نہیں۔
امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اختتام کے بعد سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے مذاکراتی عمل کو آسان بنانے پر پاکستان کی کوششوں کا شکریہ ادا کیا۔
مذاکرات سے پہلے نیک نیتی کا اظہار
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ مذاکرات سے قبل ایران نے نیک نیتی اور سنجیدہ ارادے کا اظہار کیا تھا تاہم گزشتہ جنگوں کے تجربات کی بنیاد پر مخالف فریق پر مکمل اعتماد ممکن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا:
ایران نے مذاکرات میں تعمیری کردار ادا کیا
مستقبل سے متعلق اقدامات بھی تجویز کیے
مخالف فریق اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا
امریکا کو اعتماد حاصل کرنا ہوگا
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ نے کہا کہ مذاکرات کے دوران ایرانی وفد نے مثبت تجاویز دیں، تاہم امریکا ایرانی وفد کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
انہوں نے مزید کہا:
"امریکا نے ایران کی منطق اور اصولوں کو سمجھ لیا ہے، اب وقت ہے کہ وہ فیصلہ کرے کہ کیا وہ ایران کا اعتماد حاصل کر سکتا ہے۔”
فوجی جدوجہد اور سفارتکاری ساتھ ساتھ
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ ایرانی قوم کے حقوق کے تحفظ کے لیے فوجی جدوجہد کے ساتھ سفارتکاری کو بھی اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران 90 ملین افراد کا ملک ہے اور ایرانی قوم اپنے حقوق کے دفاع کے لیے متحد ہے۔
انہوں نے علی خامنہ ای کے حکم پر سڑکوں پر نکلنے والے ایرانی عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران 40 روزہ قومی دفاع کی کامیابیوں کو مستحکم بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
۵/ ایران یک پیکر است با ۹۰ میلیون جان، از تمام ملت قهرمان ایران که با توصیهٔ مقام معظم رهبری و با حضور در خیابان پشتیبان فرزندان خود بودند و دعای خیر را بدرقهٔ راه ما کردند سپاسگزارم و به همکارانم در این مذاکرات فشرده ۲۱ ساعته خداقوت میگویم.
زنده و پاینده باد ایران عزیز!
— محمدباقر قالیباف | MB Ghalibaf (@mb_ghalibaf) April 12, 2026