پشین میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ،1خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک، خودکش حملہ آور نے مقابلے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا
بلوچستان کے سرحدی ضلع پشین میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (CTD) کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گھیرے میں لے لیا۔
فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 5 دہشتگرد مارے گئے، جن میں ایک خودکش بمبار بھی شامل تھا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور نے مقابلے کے دوران خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ میں ہلاک دہشتگرد تخریب کاری کی بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے ان کے عزائم ناکام بنا دیے گئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ کسی ممکنہ ساتھی یا سہولت کار کو بھی گرفتار کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے سرحدی علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں جاری ہیں، جن کا مقصد ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
⚔️Successful IBO by Security Forces in Pishin ⚔️
Based on solid intel from Frontier Corps, a tashkeel of TTP was tracked moving from the Pak-Afghan border. A quadcopter continuously monitored their movement, allowing the unit to follow without alerting them.
As they neared Cade… pic.twitter.com/vd6bKpHrhq
— Taymur Malik (@BlueMist911) February 22, 2026