وزیراعظم شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین ،جلد پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن
اسلام آباد (رئیس الاخبار) — وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انسدادِ پولیو مہم میں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی محنت، لگن اور حکومت کے پختہ اقدامات کے نتیجے میں جلد پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ ممکن ہو گا۔
وزیراعظم نے یہ بات جمعے کو انسدادِ پولیو کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسدادِ پولیو عائشہ رضا فاروق، عالمی اداروں کے نمائندے اور ملک بھر سے منتخب پولیو ورکرز بھی موجود تھے۔
وزیراعظم کا خطاب : شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین
شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی وزارتِ صحت، متعلقہ حکام اور عالمی شراکت داروں کی کاوشیں قابلِ تعریف ہیں۔ حکومت اس عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کہ پاکستان کو جلد از جلد پولیو سے پاک کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز نے انتہائی مشکل حالات اور خطرناک علاقوں میں اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ذمہ داریاں نبھائیں۔ ان کے حوصلے، عزم اور قربانیاں واقعی قابلِ فخر ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ،
"میں اپنی، پوری قوم اور حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمام پولیو ورکرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو آنے والی نسلوں کو معذوری سے محفوظ بنا رہے ہیں۔”
عالمی اداروں کا شکریہ
وزیراعظم نے کہا کہ انسدادِ پولیو کے عالمی دن(world polio day 2025) کی تقریب اس مرض کے خاتمے کے لیے حکومت کے عزم کی علامت ہے۔ انہوں نے اس موقع پر ڈبلیو ایچ او (WHO)، یونیسف (UNICEF)، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور سعودی عرب سمیت تمام عالمی شراکت داروں کا خصوصی شکریہ ادا کیا جو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے خطیر مالی امداد اور تکنیکی معاونت فراہم کر رہے ہیں۔
پولیو ورکرز میں اعزازات کی تقسیم

تقریب کے دوران وزیراعظم نے انسدادِ پولیو مہم میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پولیو ورکرز میں شیلڈز اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اعزاز پانے والوں کا تعلق پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان سے تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ ورکرز دراصل پاکستان کے حقیقی ہیرو ہیں جن کی کوششوں سے ملک پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات کی جانب بڑھ رہا ہے۔
اختتامی کلماتد
شہباز شریف کا انسدادِ پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومتِ پاکستان عالمی شراکت داروں کے تعاون سے اس مہم کو کامیابی کی منزل تک پہنچائے گی تاکہ ملک کے ہر بچے کو پولیو سے محفوظ مستقبل فراہم کیا جا سکے۔
براہِ راست: وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں منعقد پولیو کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب https://t.co/ZZ1xNvQu58
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 24, 2025










