افواج پاکستان کا دہشتگردوں پر ایک اور کاری وار، خیبرپختونخوا میں 13 خوارج ہلاک

افواج پاکستان نے خیبرپختونخوا کے پانچ مختلف علاقوں میں خفیہ اطلاعات پر کارروائیاں کرتے ہوئے 13 بھارتی حمایت یافتہ خوارج دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، آئی ایس پی آر کے مطابق اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
زلزلہ پاکستان اسلام آباد راولپنڈی پشاور میں جھٹکے

اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز ہندوکش ریجن افغانستان بتایا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، 24 خوارج ہلاک

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران 24 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشنز ضلع اورکزئی اور خیبر میں کیے گئے جبکہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
وادی تیراہ سے نقل مکانی معمول کا حصہ، کوئی آپریشن نہیں: خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ وادی تیراہ سے لوگوں کی نقل مکانی برفباری کے دوران ہر سال معمول کے مطابق ہوتی ہے اور اس کا کسی فوجی آپریشن سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اپنی ناکامیوں کا ملبہ وفاق پر ڈال رہی ہے، جبکہ جرگے اور حکومت کے درمیان معاملات طے پا چکے ہیں اور چار ارب روپے بھی مختص کیے گئے تھے۔
خیبرپختونخوا کا آٹا فارمولا فلور ملز مالکان نے مسترد کر دیا

فلور ملز ایسوسی ایشن نے خیبرپختونخوا حکومت کا نیا آٹا فارمولا ناقابلِ عمل قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، جس سے رمضان میں آٹے کے بڑے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
دہشت گردی کے خلاف خیبرپختونخوا میں 800 ارب خرچ، پھر بھی ترقی نظر نہیں آتی: وزیراعظم کا قومی ورکشاپ سے خطاب

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں گزشتہ 15 برس کے دوران 800 ارب روپے فراہم کیے گئے، مگر خیبرپختونخوا میں وہ ترقی نظر نہیں آتی جو دیگر صوبوں میں دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حقیقی ترقی اسی وقت ممکن ہے جب چاروں صوبے یکساں طور پر آگے بڑھیں۔
لکی مروت سیمنٹ فیکٹری کی بس پر بم دھماکا، ایک کارکن جاں بحق، دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی

لکی مروت کے علاقے نواردہ خیل میں سیمنٹ فیکٹری کے کارکنوں کو لے جانے والی بس پر بم دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کیا۔
لکی مروت اور بنوں میں دہشت گرد حملے، ٹریفک پولیس کے تین اہلکار سمیت چار پولیس اہلکار شہید

خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں دہشت گردی کے دو واقعات میں ٹریفک پولیس کے تین اہلکار اور ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں پر موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جبکہ بنوں میں کانسٹیبل کو گھر سے ڈیوٹی جاتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے دونوں واقعات کے بعد سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
کوہاٹ میں گیس کے ذخائر میں اضافہ، پاکستان کے توانائی شعبے کے لیے خوشخبری

کوہاٹ کے ٹال بلاک سے یومیہ 1.58 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس کی دریافت نے پاکستان کے توانائی شعبے میں نئی امید پیدا کر دی، پی پی ایل کے مطابق مستقبل میں مزید ذخائر ملنے کے امکانات روشن ہیں۔
موسم سرما کی تعطیلات خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور بلوچستان کا مکمل شیڈول

خیبرپختونخوا سمیت ملک بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، مختلف صوبوں کے لیے الگ الگ شیڈول جاری۔