لکی مروت سیمنٹ فیکٹری کی بس پر بم دھماکا، ایک کارکن جاں بحق، دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی، زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردی کا ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں نواردہ خیل کے علاقے میں سیمنٹ فیکٹری کے ملازمین کو لے جانے والی نجی بس کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ دو خواتین سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ لکی سٹی کی حدود میں بگوخیل روڈ کے قریب پیش آیا، جہاں سیمنٹ فیکٹری جانے والی بس معمول کے مطابق کارکنوں کو لے جا رہی تھی۔ اسی دوران دہشت گردوں نے بس کو نشانہ بنایا جس کے باعث شدید دھماکا ہوا اور بس کو شدید نقصان پہنچا۔
ضلع پولیس کے ترجمان قدرت اللہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کیا۔ ریاست کی جانب سے فتنہ الخوارج کی اصطلاح کالعدم تحریک طالبان پاکستان (TTP) سے وابستہ دہشت گردوں کے لیے استعمال کی جاتی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لکی مروت سیمنٹ فیکٹری کی بس پر بم دھماکا کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت سیمنٹ فیکٹری کی بس پر بم دھماکا میں ملوث عناصر کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں 2025 کے دوران دہشت گردی کے واقعات میں تشویشناک اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال دہشت گرد حملوں میں سال بہ سال 34 فیصد جبکہ دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں 21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر 699 دہشت گرد حملے ریکارڈ کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 1034 افراد جاں بحق اور 1366 زخمی ہوئے۔
اتوار کے روز بھی خیبرپختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے تین اہلکاروں سمیت چار پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں، جو صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔
ALERT 🚨 || District Lakki Marwat:
Terrorists targeted a vehicle en route to the Lakki Cement Factory in a remote-controlled IED attack on Begokhel Road.
The explosion wounded eight civilians and claimed the life of one innocent civilian, who was martyred. pic.twitter.com/sIzVlRZnkt
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) January 5, 2026