ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں، پنجاب میں حادثات کے دوران 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب میں بارش سے جڑے مختلف حادثات کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 10 سے زائد زخمی ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق:
- پاکپتن میں چھت گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق، باپ اور بیٹی شدید زخمی۔
- دیوار گرنے کے واقعے میں 13 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا۔
- جڑانوالہ میں چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق، 2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی۔
- شیخوپورہ میں کرنٹ لگنے کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جان سے گئے۔
- بہاولنگر میں ملبے تلے دب کر ایک شخص اور ایک بچی زخمی ہو گئے۔
خیبرپختونخوا میں پی ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے پیش نظر مزید الرٹ جاری کر دیا ہے۔ تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے، جبکہ صوبے میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
آزاد کشمیر کے علاقوں نکیال، دھیر کوٹ اور کوٹلی میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 17 جولائی تک جاری رہے گا۔ خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔