این ڈی ایم اے کی پیشگوئی: 5 اگست تک ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ، متعدد علاقوں میں اربن فلڈنگ اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

این ڈی ایم اے کی جانب سے پاکستان بھر میں بارشوں سے متعلق موسمی وارننگ

این ڈی ایم اے کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے 5 اگست تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ، لینڈ سلائیڈنگ اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے سے خبردار کیا ہے۔ ادارے کے مطابق اگست میں مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش جبکہ درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

وفاقی وزراء کا این ڈی ایم اے کا دورہ، مون سون بارشوں سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل قرار

این ڈی ایم اے مون سون تیاریاں، وفاقی وزراء اجلاس میں شریک

وفاقی وزراء نے این ڈی ایم اے کا دورہ کرتے ہوئے مون سون سیزن کے لیے کیے گئے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ حکام نے غیر معمولی بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے مؤثر ارلی وارننگ سسٹم، ریسکیو تیاریوں اور موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

خیبر پختونخوا بارشیں: 24 جولائی سے مزید 6 جاں بحق، مجموعی اموات 32 ہوگئ

خیبر پختونخوا بارشیں، فلش فلڈ سے متاثرہ علاقہ اور امدادی کارروائیاں

خیبر پختونخوا میں مسلسل بارشوں، فلش فلڈ اور مکانات گرنے کے واقعات میں 24 جولائی سے مزید 6 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ 19 جولائی سے مجموعی اموات 32 تک پہنچ گئیں۔ پی ڈی ایم اے نے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

پنجاب میں طوفانی بارشوں سے تباہی، خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق، سیلابی الرٹ جاری

پنجاب میں طوفانی بارشوں کے بعد تباہی

پنجاب بھر میں مون سون کی شدید بارشوں نے تباہی مچا دی۔ لاہور، قصور، گجرات، حجرہ شاہ مقیم اور گوجرانوالہ میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ پی ڈی ایم اے نے دریاؤں میں نچلے درجے کے سیلاب اور مزید بارشوں کا الرٹ جاری کیا ہے۔

وزیراعظم آفس میں موسمیاتی تبدیلی پراعلیٰ سطحی اجلاس ،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے مربوط قومی حکمتِ عملی ناگزیر

وزیراعظم آفس میں موسمیاتی تبدیلی پراعلیٰ سطحی اجلاس منعقد

وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے دوران ممکنہ جانی و مالی نقصانات سے بچنے کے لیے ابھی سے ہنگامی تیاری شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اسلام آباد میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے وزارتِ موسمیاتی تبدیلی، وزارتِ منصوبہ بندی اور این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے۔

پنجاب سیلابی صورتحال : دریائے چناب، راوی اور ستلج میں انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلہ ،ہنگامی الرٹ جاری

پنجاب سیلابی صورتحال پاکستان کے بڑے دریاؤں میں خطرناک سیلابی صورتحال اور ہنگامی الرٹ

پاکستان میں دریائے چناب، راوی اور ستلج میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے فوری ہنگامی الرٹ جاری کیا ہے اور شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی حکومت کی ہدایت پر NDMA اور دیگر ریسکیو ادارے الرٹ پر ہیں اور متاثرہ علاقوں میں فوری کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ موسمیات نے 29 اگست سے 2 ستمبر تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، محفوظ رہائش اور ہنگامی تیاری کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ صورتحال ملک کے لیے ایک بڑا قدرتی چیلنج ہے اور بروقت احتیاطی اقدامات انسانی جانوں اور مال و متاع کی حفاظت کے لیے ضروری ہیں۔

وَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ وَركَعُوا مَعَ الرَّاكِعِينَ

فجر04:23 AM
طلوع آفتاب05:48 AM
ظہر12:05 PM
عصر03:38 PM
مغرب06:22 PM
عشاء07:47 PM
اے ایمان والو! اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے، تو خوب تحقیق کر لیا کرو، ایسا نہ ہو کہ تم کسی قوم کو نادانی میں نقصان پہنچا بیٹھو، پھر اپنے کیے پر پچھتاتے رہو۔  الحجرات: 6