
متنازع ٹویٹس کیس: ایمان مزاری اور ہادی علی کو 17، 17 سال قید کی سزا
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے متنازع ٹویٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو مجموعی طور پر 17، 17 سال قید اور کروڑوں روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، پولیس کا جسمانی ریمانڈ مسترد۔

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں ایک روزہ کمی کے بعد دوبارہ بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سونا اور چاندی دونوں نے نئی تاریخی سطحیں چھولیں، عالمی اور مقامی مارکیٹ میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا، سلمان علی آغا کپتان مقرر، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی واپسی۔

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی بھی شرکت کرے گی، اجلاس میں اہم قانون سازی متوقع ہے جبکہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے تحفظات مشاورت سے دور کر لیے گئے ہیں۔

لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہو گیا۔ محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے مزید بارش، برفباری اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ڈیووس میں منعقدہ بزنس راؤنڈ ٹیبل کے دوران آذربائیجان کی ایک کمپنی نے پاکستان کے تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا۔

سیکیورٹی خدشات پر بنگلہ دیش کی دستبرداری کے بعد آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کو شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سانحہ گل پلازہ سے متعلق ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کر لی گئی، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ آگ مصنوعی پھولوں کی دکان میں بچوں کے کھیلنے کے دوران لگی، جبکہ عمارت میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات بھی سامنے آئے۔

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے کراچی کو سندھ کے بجائے وفاق کے زیرِانتظام فیڈرل ٹیریٹری بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں مسلسل اموات، بدانتظامی اور حکومتی بے حسی جمہوری دہشت گردی کے مترادف ہیں۔ انہوں نے ریاست سے مطالبہ کیا کہ کراچی کو پاکستان کا معاشی دارالحکومت قرار دے کر وفاقی کنٹرول میں لیا جائے۔