کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی: آئی ایم ایف قسط کی منظوری کے بعد انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر

آئی ایم ایف کی قسط کی منظوری کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی برقرار ہے، 100 انڈیکس 1006 پوائنٹس بڑھ کر تاریخ کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 70 ہزار 462 پوائنٹس پر پہنچ گیا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 5 پیسے سستا ہوگیا۔

فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی ہونے کا ریلیف صرف عارضی نہ ہو

نیپرا نے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی، صارفین کو ریلیف

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اکتوبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی سستی کر دی ہے اور یہ کمی 88 پیسے فی یونٹ مقرر کی گئی ہے۔ کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین کو یہ ریلیف دسمبر کے بجلی بلوں میں ملے گا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی اور ڈالر کی قیمت میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج تیزی: انڈیکس نے ایک بار پھر 1,69,000 پوائنٹس عبور کر لیے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز شاندار تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 980 پوائنٹس اضافے سے ایک بار پھر 1,69,283 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر ایک پیسہ مزید سستا ہو کر 280 روپے 40 پیسے کا ہوگیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ پر غور

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECC) کا اہم اجلاس آج ہونے جا رہا ہے جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا فیصلہ زیر غور آئے گا۔ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں (OMCs) اور ڈیلرز کے مارجن میں نمایاں اضافے کی تجاویز ایجنڈے میں شامل کر لی ہیں، جس سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر منظور

آئی ایم ایف کا پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط منظور، مشکل عالمی حالات کے باوجود مثبت پیش رفت کی تعریف

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد مجموعی ادائیگی 3.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا کہ پاکستان نے معاشی استحکام، مالیاتی نظم و ضبط اور اصلاحاتی ایجنڈے پر مؤثر عملدرآمد دکھایا ہے۔ نئی قسط موسمیاتی ریزیلینس اور اصلاحات میں تیزی کے لیے معاون ہوگی۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں آضافہ کا امکان وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ، وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اہم اجلاس آج وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہوگا، جس میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ممکنہ اضافے، سرکلر ڈیبٹ مینجمنٹ پلان، استعمال شدہ گاڑیوں کی امپورٹ پالیسی میں سختی اور مختلف معاشی فیصلوں پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈیلر مارجن کے بعد پیٹرول میں 1.28 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جبکہ پرسنل لگیج اسکیم ختم کرنے اور باقی اسکیموں کی شرائط سخت کرنے پر بھی غور کیا جائے گا۔

1.2 ارب ڈالر کی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نئی قسط منظوری کا اعلان

1.2 ارب ڈالر کی پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی نئی قسط کی منظوری، آئی ایم ایف کا اجلاس جاری

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس پاکستان کے لیے 1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط کی منظوری کے لیے آج منعقد ہو رہا ہے۔ اس قسط میں 1 ارب ڈالر توسیعی فنڈ سہولت جبکہ 20 کروڑ ڈالر موسمیاتی و پائیدار ترقی پروگرام کے تحت شامل ہیں۔ قسط سے زرمبادلہ کے ذخائر، مالیاتی استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ متوقع ہے۔

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]