پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون بڑھانے پر اتفاق، واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات
Facebook
X
LinkedIn
Pinterest
WhatsApp

پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون بڑھانے پر اتفاق، واشنگٹن میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات

محمد اورنگزیب اور لان فوآن کے درمیان واشنگٹن ڈی سی میں اہم ملاقات ہوئی جس میں اسٹریٹجک شراکت داری اور معاشی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر چین کے وزیر خزانہ اور پیپلز بینک آف چائنا کے گورنرز سے بھی ملاقاتیں کیں۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان مالی تعاون بڑھانے، سرمایہ کاری میں اضافے اور اقتصادی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے پاکستان کے لیے چین کی دیرینہ حمایت اور آئی ایم ایف میں چین کے تعمیری کردار کو بھی سراہا۔

آئی ایم ایف پروگرام پر پیش رفت

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چینی حکام کو پاکستان کے آئی ایم ایف پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ:

لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، شہباز شریف کا پائیدار امن کی امید
وزیراعظم شہباز شریف نے لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے خطے میں امن کی امید ظاہر کی

ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی (EFF) کے تیسرے جائزے پر پیش رفت
ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبلٹی فیسلٹی (RSF) کے دوسرے جائزے کا اسٹاف لیول معاہدہ مکمل
منظوری مئی کے آغاز میں متوقع

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے 1.4 ارب ڈالر کا یورو بانڈ ادا کر دیا ہے جبکہ سعودی عرب سے اضافی مالی معاونت بھی حاصل کی گئی ہے، جس سے بیرونی مالی پوزیشن مضبوط ہوگی۔

پانڈا بانڈ اور کرنسی تعاون

وزیر خزانہ نے پاکستان کے پہلے پانڈا بانڈ کے اجرا سے متعلق پیش رفت سے بھی آگاہ کیا، جو مالی وسائل کو متنوع بنانے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تجارت کا بڑا حصہ اب رینمنبی (RMB) میں طے ہو رہا ہے، جس کے باعث بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کو سہارا دینے کے لیے کرنسی سوآپ سہولت میں اضافہ ضروری ہے۔

ایس سی او ڈیولپمنٹ بینک کی حمایت

محمد اورنگزیب نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) ڈیولپمنٹ بینک کے قیام کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان ستمبر میں ایس سی او کی صدارت سنبھالنے جا رہا ہے۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی وزیر خزانہ سے ملاقات کے اختتام پر وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک میں چین کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ خبریں

[فرمان الہی]
[نماز کے اوقات]